spot_img

Columns

Columns

News

الیکشن کمیشن کی درخواست تاخیری حربہ ہے، فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے سنگیں نتائج ہوں گے۔ سپریم کورٹ

الیکشن کمیشن کی جانب سے وضاحت کی درخواست تاخیری حربہ ہے، الیکشن کمیشن نے فیصلے پر عملدرآمد نہ کیا تو اسکے سنگین نتائج ہوں گے، واضح معاملہ کو پیچیدہ بنانے کی کوشش مسترد کی جاتی ہے۔

عمران خان نے کل اداروں پر جو حملہ کیا، اس کے قانونی نتائج بھگتنا ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری

عمران خان نے اپنی سیاست چمکانے کیلئے ہر ادارے پر حملہ کیا، قیدی نمبر 804 نے کل آرمی چیف اور چیف جسٹس پر جو حملہ کیا اسکے قانونی نتائج بھگتنا ہونگے، انکے فارم 45 فارم 47 پراپیگنڈا سے متعلق بڑی کہانی سامنے آنیوالی ہے، یہ عوام کو منہ نہ دکھا سکیں گے۔

Donald Trump: No more debates with Kamala Harris

VIRGINIA (The Thursday Times) — Republican nominee Donald Trump announced...

آئی ایم ایف پروگرام میں بڑی پیش رفت، ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو طلب

پاکستان نے آئی ایم ایف کی جانب سے عائد سخت شرائط پوری کر لی ہیں، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایگزیکٹو بورڈ 25 ستمبر کو پاکستان کے 7 ارب ڈالرز قرض کی درخواست کا جائزہ لے گا، یہ قرض معاشی استحکام اور زرمبادلہ ذخائر ذخائر میں اضافہ کے مقاصد پورے

علی امین گنڈا پور نے افغانستان سے مذاکرات کا بیان دے کر وفاق پر حملہ کردیا ہے، خواجہ آصف

کوئی صوبہ کسی دوسرے ملک سے براہِ راست مذاکرات نہیں کر سکتا، علی امین گنڈا پور کا افغانستان سے براہِ راست مذاکرات کا بیان وفاق پر حملہ ہے، پی ٹی آئی کے 4 سالہ دورِ حکومت میں اپوزیشن کو دیوار سے لگایا گیا، مجھ پر آرٹیکل 6 لگایا گیا۔
Opinionسب کچھ ٹھیک نہیں ہے
spot_img

سب کچھ ٹھیک نہیں ہے

Ammar Masood
Ammar Masood
Ammar Masood is the chief editor of WE News.
spot_img

The following column has been published exclusively for The Thursday Times by political analyst Ammar Masood.

اگرچہ حکومت ہر ممکن طور پر یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے لیکن سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ اس کے شواہد بڑے واضح طور پر سامنے آ رہے ہیں، ایک طوفان ہے جو اس خاموشی کے پیچھے چھپا ہے۔ ایسا لگتا ہے بہت کچھ ہو رہا ہے لیکن اس سب کو خفیہ رکھنے کی جان توڑ کوشش کی جا رہی ہے۔ تماشہ یہ ہے کہ جس بات کو ہمارے ہاں مخفی رکھنے کی کوشش کی جائے وہ سب پر عیاں ہوتی ہے، سب کو اس کا علم ہوتا ہے لیکن بس اس پر بات نہیں ہوتی۔ 

وزیراعظم کے ساتھ بڑوں کی میٹنگ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کہنے کو بات قومی سلامتی کی ہو رہی ہوتی ہے مگر یہ ممکن نہیں کہ اس میٹنگ میں حکومت کی سلامتی کے حوالے سے بات نہ ہوئی ہو۔ لان میں ہوئی یہ میٹنگز ویسے تو خوشگوار ماحول کا تاثر دے رہی تھیں مگر حالات خوش گوار ہونے کا نام نہیں لے رہے۔ 

امریکہ بہادر نےنئی حکومت کے آنے پر ابھی تک ہم سے مبارک باد وصول نہیں کی، خارجہ کا دفتر جان توڑ کوشش کر رہا ہے کہ کسی طرح ایک دفعہ ہم جو بائیڈن ایڈمنسٹریشن کو مبارک باد دینے کی سعادت نصیب ہو جائےمگر ابھی تک اذن نہیں ہو رہا،  شرف باریابی کی اجازت نہیں مل رہی۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ مستقبل میں اس نئی ا یڈمنسٹریشن کے ساتھ حکومت کے تعلقات کتنی قربت کے ہوں گے۔ امریکہ کی نئی جمہوریت پسند ایڈمنسٹریشن پاکستان میں لگائے گئے سیٹ اپ کو کس نظر سے دیکھے گی۔  تقریب ِحلف برادری میں بھی ابھی تک کسی حکومتی اہل کار کو دعوت نہیں دی گئی، سعودی عرب نے بھی ناراضگی کا اظہار کر دیا ہےاور اپنے پیسے اس شدت سے واپس مانگے کہ ہمیں چین سے قرض لے کر سعودی عرب کو وہ رقم لوٹانا پڑی، چین نے سی پیک سے ہاتھ کھینچ لیا ہے۔ “گیم چینجر “منصوبہ میں بھی گیم چینج ہوتی نظر آ رہی ہے، ایران کے تیور بھی ہمارے حق میں نہیں اچھے، افغانستان جس کو ہم کبھی اپنا صوبہ بنانے کا خواب دیکھتے تھے اب ہمیں آنکھیں دکھا رہا ہے۔ دنیا میں ہم تنہا ہوتے جا رہے ہیں۔ ہمارے حلیف بدقسمتی سے ہمارے حریف بنتے جا رہے ہیں، دوست ، دشمنوں کے کیمپ میں جا رہے ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر کوئی قومی تشخص ، حمیت اور غیرت اب باقی نہیں رہی۔ 

دنیا میں ملکوں کو ان کی معیشت کی وجہ سے احترام سے دیکھا جاتا ہے ، ہم نے یہاں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اس وقت کرونا کے باوجود دنیا کے ممالک ترقی کر رہے ہیں۔ اگلے مالی سال کا انڈیا کا  گروتھ ریٹ  آٹھ اعشاریہ آٹھ، ویت نام کا چھ اعشاریہ سات ، سری لنکا کا پانچ اعشاریہ تین ، بنگلہ دیش کا چار اعشاریہ چار ، افغانستان کی شرح ترقی چار اعشاریہ چار اور پاکستان کی شرح ترقی ایک سے بھی کم ہو گی۔ یہ اعداد و شمار “نیب ” نے نہیں بلکہ آئی ایم ایف نے جاری کیے ہیں۔ ملک میں مہنگائی کا بھوت غریب کی قبر پر ناچ رہا ہے۔ کوئی دن نہیں جاتا جب بجلی ، گیس، پٹرول یا اشیائے ضروریہ کی قیمت میں اضافے کی خبر نہ آئے، روزگار بند ہورہے ہیں اور لوگ تیزی سے بے روزگار ہو رہے ہیں۔ کبھی ہم طیارے کی لیز نہیں دے سکتے، کبھی ہم بھوک نہیں مٹا سکتے ، کبھی  اپنے بین الاقوامی وعدے ایفا نہیں کر پاتے،کبھی ہم اپنے اثاثے گروی رکھ رہے ہیں، کبھی اپنے ادارے بیچ رہے ہیں گویا ایک مسلسل ہزیمت ہے جس کا ہمیں سامنا ہے، ایک مسلسل اذیت ہے جس سے سارے پاکستانی گزر رہے ہیں۔

دوسری جانب بین الاقوامی طور پر پاکستان کے پاسپورٹ کی اہمیت اب کمترین سطح پر آگئی ہے۔ کرپشن کے انڈکس میں ہم اور تنزلی کی جانب چلے گئے ہیں۔ ہر بڑے کرپشن کے کیس میں کچھ ایسے نام سامنے آنے لگے ہیں جن پر نہ بات ہو سکتی ہے ،نہ کوئی ان کا نام لے سکتا ہے، نہ کوئی الزام دھر سکتا ہے، نہ کوئی جواب طلب کر سکتا ہے۔ ایسے میں یہ تاثر کتنا بودا اور بھونڈا لگتا ہے کہ سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے۔ حقیقیت تو یہ ہے کہ یہاں کچھ ٹھیک نہیں چل رہا۔

پی ڈی ایم اپنے عزائم پر قائم ہے۔ نواز شریف سے رابطے تو ہو رہے ہیں مگر میاں صاحب اپنے اصولی موقف پر کھڑے ہیں کہ جب تک یہ مصنوعی سیٹ اپ ہٹایا نہیں جائے گا نہ بات ہو سکتی ہے نہ کوئی ملاقات ہو سکتی ہے۔ مولانا اپنی ہٹ پر قائم ہیں، پیپلز پارٹی بیچ کی راہ نکالنے کی کوشش کر رہی مگر اب بیچ کی راہ کا وقت نہیں بچا۔ جب جمہوری اور غیر جمہوری قوتیں اس طرح آمنے سامنے کھڑی ہوں تو جمہوریت کو فضیلت دلانے کے لیے بہت کچھ سہنا پڑتا ہے، اصولوں کی خاطر قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔ نواز شریف بہت قربانیاں دے چکے ہیں اور مزید بھی قربانیوں کے لیے صف آراء نظر آتے ہیں، ووٹ کو عزت دینا اب ان کا نعرہ نہیں بلکہ ضد بن چکا ہے۔  سب جانتے ہیں کہ وہ ضد کے پکے آدمی ہیں ، ان کے لیے باتیں اب اتنی دشوار بھی نہیں رہیں۔ اس حکومت کی کارکردگی ان کے بیانیے کے حق میں سب سے بڑا ثبوت ہے،کرپشن کے بڑے بڑے سیکنڈل جو اس حکومت میں منظر ِعام پر آئے ان کے بیانیے کے حق میں ثبوت ہیں، عوام کی حالتِ زار ان کے بیانیے کے حق میں ثبوت ہے۔ 

جس وزیر اعظم کی روزانہ کی  مصروفیات صرف سرکاری ترجمانوں کو گالی گلوچ پر اکسانے تک محدود ہوں ، جس حکومت کے وزراء ہر وقت سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ بتانے پر مصر ہوں ، جس حکومت کے وزراء خود کرپشن کر کے “کرپشن!”” کرپشن!”کے نعرے لگا رہے ہوں ، جس حکومت کے عہدےدار نفرت کی آبیاری پر مامور ہوں ، جس حکومت میں ترقی کا کوئی منصوبہ نہ لگ سکا ہو ، جس حکومت کی کل کارکردگی صرف ماضی کا ماتم کرنے تک محدود ہو ، جس حکومت میں لوگ افلاس اور بھوک سے مر رہے ہوں، جس حکومت میں لاقانونیت ہی اصل  قانون ہو ،اس ملک کے حالات اچھے نہیں ہو سکتے۔ اس حکومت کے حالات اچھے نہیں ہو سکتے ، اس وزیر اعظم کے حالات اچھے نہیں ہو سکتے،  اس حکومت کے لانے والوں کے حالات اچھے نہیں ہو سکتے۔

تواگر آپ کو کوئی شخص پورے طمطراق سے ٹی وی کی سکرین پر یہ کہتا  ہوانظر آئے کہ “حالات اچھے ہیں “تو سمجھ لیجیے وہ شخص جھوٹ بول رہا ہے اور اس کے اپنے حالات اچھے نہیں ہیں۔ 

The views expressed above are the writer’s own and are not those of The Thursday Times.

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Read more

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
error: