spot_img

Columns

Columns

News

الیکشن کمیشن کی درخواست تاخیری حربہ ہے، فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے سنگیں نتائج ہوں گے۔ سپریم کورٹ

الیکشن کمیشن کی جانب سے وضاحت کی درخواست تاخیری حربہ ہے، الیکشن کمیشن نے فیصلے پر عملدرآمد نہ کیا تو اسکے سنگین نتائج ہوں گے، واضح معاملہ کو پیچیدہ بنانے کی کوشش مسترد کی جاتی ہے۔

عمران خان نے کل اداروں پر جو حملہ کیا، اس کے قانونی نتائج بھگتنا ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری

عمران خان نے اپنی سیاست چمکانے کیلئے ہر ادارے پر حملہ کیا، قیدی نمبر 804 نے کل آرمی چیف اور چیف جسٹس پر جو حملہ کیا اسکے قانونی نتائج بھگتنا ہونگے، انکے فارم 45 فارم 47 پراپیگنڈا سے متعلق بڑی کہانی سامنے آنیوالی ہے، یہ عوام کو منہ نہ دکھا سکیں گے۔

Donald Trump: No more debates with Kamala Harris

VIRGINIA (The Thursday Times) — Republican nominee Donald Trump announced...

آئی ایم ایف پروگرام میں بڑی پیش رفت، ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو طلب

پاکستان نے آئی ایم ایف کی جانب سے عائد سخت شرائط پوری کر لی ہیں، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایگزیکٹو بورڈ 25 ستمبر کو پاکستان کے 7 ارب ڈالرز قرض کی درخواست کا جائزہ لے گا، یہ قرض معاشی استحکام اور زرمبادلہ ذخائر ذخائر میں اضافہ کے مقاصد پورے

علی امین گنڈا پور نے افغانستان سے مذاکرات کا بیان دے کر وفاق پر حملہ کردیا ہے، خواجہ آصف

کوئی صوبہ کسی دوسرے ملک سے براہِ راست مذاکرات نہیں کر سکتا، علی امین گنڈا پور کا افغانستان سے براہِ راست مذاکرات کا بیان وفاق پر حملہ ہے، پی ٹی آئی کے 4 سالہ دورِ حکومت میں اپوزیشن کو دیوار سے لگایا گیا، مجھ پر آرٹیکل 6 لگایا گیا۔
Commentaryسب کے حالات ایک سے ہیں
spot_img

سب کے حالات ایک سے ہیں

بے نتیجہ بے ثمر جنگ و جدل سودوزیاں۔ سب کی جیتیں ایک جیسی سب کی ماتیں ایک سی۔ سب ملاقاتوں کا مقصد کاروبارِزرگری۔ سب کی دھشت ایک جیسی سب کی گھاتیں ایک سی۔

Hammad Hassan
Hammad Hassan
Hammad Hassan has been a columnist for over twenty years, and currently writes for Jang.
spot_img

تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے جمہوریت پسند اور دلیر صحافی۔

پرویت روجانا پھروک کا تعلق ایک چینی  نژاد تھائی خاندان سے ہے، اس کا والد تھائی لینڈ کے ایک اعلٰی درجے کا سفارتکار تھا ،اس لیے پرویت روجانا پھروک کے بچپن کا ذیادہ حصّہ برسلز اور منیلا میں گزرا۔

انیس سو نوے  کے آس پاس اس نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے سوشل انتھرایالوجی 

میں ماسٹر کیا اور کچھ عرصہ بعد یعنی انیس سو اکیانوے  میں تھائی لینڈ کے بااثر اخبار نیشن سے بحیثیت کالم نگار وابستہ ہوئے۔

پرویت روجانا پھروک کی تحریروں، قلمی ہنر اور شفاف انداز و سچائی نے اسے جلد ہی ملک کا مقبول ترین لکھاری بنا دیا۔ انیس سو چھیانوے میں  اس نے اپنے کالموں کا مجموعہ (wishes and lies) شائع کیا جو ہاتھوں ہاتھ بکا۔

فکری طور پر وہ آزادئی اظہار رائےاورجمہوریت کا بہت بڑا حامی ھے دو ھزار چودہ  میں جب تھائی لینڈ میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کیا اور ملک میں مارشل لاء نافذ کیا تو پرویت روجانا کے بُرے دن بھی شروع ہو گئے۔

مارشل لاء حکومت نے پہلی ہی فرصت میں اسے فوجی کیمپ میں حاضر ہونے کا حکم دیا لیکن وہاں جانے سے پہلے یہ دلیر صحافی تھائی میڈیا کے سامنے آیا اور دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے لگی لپٹی  رکھے بغیر کہا کہ مجھے یقین کی حد تک اُمید ہے کہ موجودہ ڈکیٹیٹر جنرل پریوت تھائی لینڈ کا آخری ڈکیٹیڑ ہی ثابت ہوگا اور اس کے بعد جمہوری استحکام اور اقدار آمریت کو حرف غلط کی طرح مٹاتی چلی جائیں گی، مزید کہاکہ فوجی آمریت میرے جسم کو تو قید کرسکتی ہے لیکن میری سوچ کی پرواز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

اگلے دن اپنے وکیل اور یو این اہلکاروں کے ساتھ مارشل لاء حکومت کے قائم کردہ نیشنل کونسل فارپیس اینڈ آرڈر کے دفتر میں حاضر ہوا۔

جس کے بعد پرویت روجانا پھروک کو مسنگ پرسن بنا کر کسی گمنام جیل میں بھیج دیا گیا۔

اس دوران اس کے ایک اور جمہوریت پسند صحافی دوست ایویساکول کو بھی حراست میں لیا گیا۔

جس کے بعد صحافتی تنظیموں خصوصًا فارن کرسپانڈنٹ کلب آف تھائی لینڈ کا شدید رد عمل سامنے آیا۔

جس میں مطالبہ کہا گیا کہ پرویت روجانا پھروک اور دوسرے صحافی ایوساکول کو فوری طور پر رہا کیا جائے کیونکہ ان کی گرفتاری سے صحافیوں کے بنیادی حق (آزادی اظہار رائے) کو چھینا جارہا ہے جبکہ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی بھی ہو رہی ہے۔

تھائی صحافیوں کی اس احتجاج کو عالمی میڈیا نے پوری شدومد کے ساتھ اُٹھایا۔

جس کی وجہ سے کچھ عرصہ بعد پرویت روجانا کو رہا کر دیا گیا لیکن باہر آکر خاموشی کا لبادہ اوڑھنے کی بجائے اس نے اپنی قید کی روداد میڈیا کے سامنے رکھتے ہوئے برملا کہا کہ گرفتاری کے بعد پہلے تو مجھے بنکاک سے باہر ایک ملٹری کیمپ میں رکھا گیا۔

جہاں مجھ سے سے فوجی افسران مسلسل تفتیش کرتے رہے بعد میں مجھے ایک اور جگہ منتقل کر دیا گیا.

اس دوران مجھ سے ایک کاغذ پر دستخط لئے گئے کہ میں نہ تو فوجی آمریت کی مخالفت میں لکھوں گا اور نہ ہی عوامی اور جمہوری حقوق کے لئے لڑوں گا

لیکن یہ دستخط مجھ سے میری مرضی کے بجائے جبرًا لیے گئے۔

اس لیے میں خود کو اس معاہدے کا پابند نہیں سمجھتا۔

سنہ 2015 میں پرویت روجانا پھروک کو دوبارہ حراست میں لیا گیا اور اس سے تفتیش شروع ہوئی۔

رہائی کے بعد اس نے میڈیا سے کہا کہ دوران تفتیش میرے مشاہدے میں یہ بات آئی کہ عسکری حکومت اس بار پرنٹ میڈیا کی بجائے سوشل میڈیا سے حد درجہ خوفزدہ ہے۔ اس نے مزید بتایا کہ تفتیش کے بعد میری آنکھوں پر پٹی باندھ دی گئی اور گھنٹہ بھر مسافت کے بعد ایک اور کیمپ میں منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران مجھے بتایا جاتا رہا کہ تمھارے رویے سے “ تخریب “ نکال کر “ تعمیر “ کی طرف لانا مقصود ہے۔

اگلے چند دنوں میں اس کے اخبار نیشن پر شدید دباؤ ڈالا جانے لگا کہ پرویت روجانا پھروک کو برطرف کیا جائے لیکن جب اسے پتہ چلا تو یہ کہہ کر استعفٰی دے دیا کہ مجھے اپنے اخبار سے شدید محبت ہے اور میں اسے مسائل میں جھونکا نہیں چاہتا اس لیے خود اسے چھوڑ رھا ہوں.

اس دوران وہ اپنی رائے سوشل میڈیا (ٹوئٹر اور فیس بک پیج) پر بیان کرنے لگا۔

جسے پوری تھائی قوم فالو کرتی رہی

اب ایک طرف عسکری حکومت دانشوروں، صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹی ویسٹس پر کریک ڈاؤن کرنے لگی تو دوسری طرف پرویت روجانا پھروک اس ظلم کی مخالفت میں آگ اُگلنے لگا اس لیے دوہزار سترہ میں اس پر متعدد مقدمات بنوائے گئے ، اور وہ عدالتی پیشیاں بھگتنے لگا لیکن رفتہ رفتہ شدید عوامی رد عمل کے سبب آمریت بھی گھٹنے ٹیکنے لگی۔

اس لیے اگلے سال فوج نے پسپائی اختیار کی اور ملک میں انتخابات کا اعلان ہوا اور جمہوریت بحال ہوگئی جس کے نتیجے میں منتخب وزیراعظم نے حلف اُٹھایا تو بااثر صحافتی تنظیم کمیٹی ٹو پرٹیکٹ جرنلسٹ (CPJ) نے وزیراعظم کو خط لکھا کہ میڈیا سے پابندیاں اُٹھانے کے ساتھ ساتھ پرویت روجانا پھروک کے خلاف قائم کئے گئے تمام جھوٹے مقدمات واپس لئے جائیں۔

اور یوں جمہوریت ایک جینوئن لیکن دلیر صحافی پرویت روجانا پھروک کی مدد کو آ پہنچی۔

پرویت روجانا آج کل بنکاک کے ایک اہم ویب سائٹ کے لئے کالم لکھتے ہیں جسے تھائی لینڈ کے عوام اپنا شعور اور اجتماعی بیانیہ سمجھتے ہوئے ایک عقیدت کے ساتھ پڑھتے بلکہ پوجتے ہیں۔

پتہ نہیں مجھے یہ کہانی لکھنے کے بعد منیرنیازی اچانک کیوں یاد آئے. کیا حرج ہے کہ آپ کو بھی یاد دلاتا چلوں۔

بے نتیجہ بے ثمر جنگ و جدل سودوزیاں۔ سب کی جیتیں ایک جیسی سب کی ماتیں ایک سی۔ سب ملاقاتوں کا مقصد کاروبارِزرگری۔ سب کی دھشت ایک جیسی سب کی گھاتیں ایک سی۔

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Read more

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
error: