ظلم کی حماقت ایک جیسی ہوتی ہے
ان حالات سے تنگ یا خوفزدہ ہو کر بہت سے صحافی ملک چھوڑ گئے ہیں اور دوسرے ممالک میں خود ساختہ جلا وطنی اختیارکیے ہوئے ہیں۔ بعض سیاسی ورکر بھی چوری چھپے اریٹیریا سے نکل گئے ہیں لیکن یہ لوگ دوسرے قریبی ممالک میں بیٹھ کر اپنے اپنے حصے کی شمع جلانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں، کچھ عرصہ پہلے ان جلاوطن صحافیوں نے ریڈیو براڈ کاسٹ کے ذریعے خبریں دینے کی ایک کامیاب کوششش ضرور کی مگر جوں ہی حکمران طبقے کو پتہ چلا تو فورًا اس کے ریڈیائی سگنل جام کر دیے گئے لیکن شدید خوف اور ریاستی جبر کے باوجود بھی یہ آزادی اظہار کے حامی اور جمہوریت پسند سر پھرے اس سرنگ میں اپنا سفر اس امید پر جاری رکھے ہوئے ہیں کہ کہیں تو دوسرے سرے پر روشنی نظر آجائے گی۔
رہا اریٹیریا کا جابر حکمران اور اس کی طاقت کو اپنے ہاتھ میں رکھنے کے لئے غیر فطری اور ظالمانہ اقدامات تو ایسے ہتھکنڈوں سے کیا پہلے کیا کسی کو کامیابی ملی ہے جو اسے مل جائے گی؟
Subscribe
0 Comments