جاھلیت پارٹی
یہ وہ منتشر لیکن حد درجہ تباہ کن جاھلیت ھی ہے جس نے اس ملک کی تباہی اور بربادی میں نہ صرف سب سے بڑا کردار ادا کیا بلکہ جب بھی یہ بدنصیب ملک آگے کی طرف بڑھنے لگا تو اس کا راستہ کاٹنے اور اسے منہ کے بل گرانے میں اسی جاھلیت پارٹی نے سب سے زیادہ حصہ ڈالا
چونکہ اس جاھلیت پارٹی کا شعور سمجھ بوجھ حقائق کا ادراک زمانے کی تبدیلی آمرانہ ھتکنڈوں میڈیا ٹرائل کی ڈرامہ بازی ایسٹبلشمنٹ کی چالبازیوں ملکی مفاد عوام کی سود و زیاں میں تفریق کرنے اور سیاسی حرکیات کو سمجھنے سے کوئی سروکار نہیں ہوتا بلکہ اپنے نقصان اور غیروں کے فائدے کے لئے ایک احمقانہ جذباتیت کے ساتھ استعمال ہونا ھی ان کی جبلت ھے اسی لئے ان کی سمت بلکہ بے راہ روی کا تعین بھی وہی قوتیں کرتی ہیں جو اس جاھلیت کو زندہ رکھنے کے لئے مخصوص حالات اور فضائیں تخلیق کرکے اسی کے بطن سے نئی جاھلیت کو نہ صرف پروان چڑھاتے ہیں بلکہ نیا نعرہ بھی ان کے دماغو اور منہ میں ٹھونس دیتے ہیں جنہیں یہ بلا سوچے سمجھے دھراتے رہتے ہیں.
اس غول کےلئے یہ بات نہ تو قابل غور ہے اور نہ ھی قابل تشویش کہ اس ملک میں قانون سب کےلئے یکساں کیوں نہیں ?
اس غول کو نہ تو میڈیا کی آزادی سے دلچسپی ہے اور نہ ھی حق و صداقت پر مبنی صحافت سے
میڈیا کی آزادی پسند ہے بشرطیکہ ان کی خواہش مطابق بات کریں پھر بے شک آپ کی کرپشن اور ٹاوٹ صحافت سے بنائے گئے فارم ھاوسز لگژری لائف سٹائل لمبی لمبی گاڑیاں حتی کہ ذاتی جہاز بھی خون پسینے کی کمائی مانے جائیں گے لیکن اگر کوئی صحافی ان کی خواہش کے برعکس یا باالفاظ دیگر مبنی بر حقیقت بات کرے تو لفافہ کرپٹ اور بکاو ہی ٹھرے گا
فارن فنڈنگ کیس بنی گالہ میڈیسن گھپلے چینی سکینڈل پشاور بی آر ٹی مالم جبہ پنڈی رنگ روڈ سکینڈل پاپا جونز کرونا فنڈ تحائف و توشہ خانے کے ساتھ ساتھ جہانگیر ترین علیمہ خان خسرو بختیار رزاق داوود عامر کیانی اور زلفی بخاری کے معاملات پر مٹی پاؤ اور صرف نوازشریف اور ان کے ساتھیوں کو چور ڈاکو کہتے رہیں کیونکہ ان کی ذہنی تخلیق ان میڈیائی ٹاوٹوں نے کی جنہیں مخصوص ایجنڈے دے کر میڈیا پر بٹھایا گیا تا کہ جاھلیت پارٹی پھلے پھولے.
Subscribe
0 Comments