spot_img

Columns

Columns

News

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 13 روپے 6 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے جبکہ کیروسین آئل کی قیمت میں11 روپے 15 پیسے کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

حکومتی مجوزہ آئینی ترامیم کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

ذرائع کے مطابق آئین کی متعدد شقوں میں ترمیم کی تجاویز زیر غور ہیں، جن میں چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری سپریم کورٹ کے پانچ سینئر ججز کے پینل سے کرنا، ہائیکورٹ کے ججز کا دیگر صوبوں میں تبادلہ، بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ، منحرف اراکین کے ووٹ کے حوالے سے اصلاحات، اور آئینی عدالت میں اپیل کے نئے نظام کی تجویز شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کی درخواست تاخیری حربہ ہے، فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے سنگیں نتائج ہوں گے۔ سپریم کورٹ

الیکشن کمیشن کی جانب سے وضاحت کی درخواست تاخیری حربہ ہے، الیکشن کمیشن نے فیصلے پر عملدرآمد نہ کیا تو اسکے سنگین نتائج ہوں گے، واضح معاملہ کو پیچیدہ بنانے کی کوشش مسترد کی جاتی ہے۔

عمران خان نے کل اداروں پر جو حملہ کیا، اس کے قانونی نتائج بھگتنا ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری

عمران خان نے اپنی سیاست چمکانے کیلئے ہر ادارے پر حملہ کیا، قیدی نمبر 804 نے کل آرمی چیف اور چیف جسٹس پر جو حملہ کیا اسکے قانونی نتائج بھگتنا ہونگے، انکے فارم 45 فارم 47 پراپیگنڈا سے متعلق بڑی کہانی سامنے آنیوالی ہے، یہ عوام کو منہ نہ دکھا سکیں گے۔

Donald Trump: No more debates with Kamala Harris

VIRGINIA (The Thursday Times) — Republican nominee Donald Trump announced...
Op-Edعمران خان! حقیقی ریاست مدینہ یہ ہے
spot_img

عمران خان! حقیقی ریاست مدینہ یہ ہے

Op-Ed
Op-Ed
Want to contribute to The Thursday Times? Get in touch with our submissions team! Email views@thursdaytimes.com
spot_img

گزشتہ روز میں نے وزیراعظم عمران خان کا روزنامہ دنیا میں ” روح ریاست مدینہ: پاکستانی معاشرے کی تشکیل نو” کے عنوان سے ایک کالم پڑھا تو مجھے آغازِ کالم بہت اچھا لگا لیکن جب میں نے مضمون کا کچھ حصہ پڑھا تو میری سمجھ میں یہ بات فوراً آگئی کہ وزیراعظم صاحب نے مدینہ کی ریاست کا نام استعمال کرکے ایک دفعہ پھر اپنے سیاسی مخالفین کو نعوذ بااللہ غیر مسلم قرار دینے کی کوشش کی ہے اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل اور مدینہ کی ریاست کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے لیے صرف فرد واحد میں ہی ہوں جس کو اسلامی تعلیمات پر مکمل عبور حاصل ہے۔ میرے نزدیک وزیراعظم صاحب ایک دفعہ پھر اپنے مخالفین کے خلاف حسد کا شکار ہو چکے ہیں اور میں اپنی استطاعت کے مطابق جناب وزیراعظم صاحب کے حسد کو کم کرنے کی کوشش کروں گا کیونکہ ہم نے مذہبی شرپسندی کی بجائے امن پسندی کے ذریعے ہی چند اہم حقائق انکے سامنے رکھنے ہیں اور اس امید کیساتھ ہم ان کے ردعمل کا انتظار کریں گے کہ جس خواب کو وہ شرمندہ تعبیر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس خواب کے اوپر بذات خود کتنا عمل کیا ہے؟

مدینہ کی ریاست کا خواب دیکھنا ایک بہت ہی احسن کام ہے اور اس احسن کام کی پوری دنیا میں اشاعت کرنا اس سے بھی بڑا احسن قدم ہے۔ کسی بھی اسلامی ریاست کے کچھ اہم اصول ہوتے ہیں اور اس اصول کو جو ریاست خلوص نیت کے ساتھ اختیار کر لے تو وہ “مدینہ کی ریاست یا اسلامی ریاست” کہلوانے کی حقدار ہو جاتی ہے۔ مدینہ کی ریاست سات ستونوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ پہلا ستون: مملکت اور نظم و نسق، دوسرا ستون: نظام مالیہ اور تقویم، تیسرا ستون: نظام تشریع و عدلیہ، چوتھا ستون: دفاعی نظام و غزوات، پانچواں ستون: نظام تعلیم و سرپرستی علوم، چھٹا ستون: تبلیغ اسلام، ساتواں ستون: قانون بین الممالک۔ یہ وہ تمام سات اہم ستون ہیں جن کے اوپر کوئی بھی ملک عمل پیراں ہو کر اپنے آپ کو “اسلامی ریاست” شمار کر سکتا ہے۔ آئیے ہم اسلامی ریاست کے چند اہم ستونوں پر مختصراً روشنی ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ جو قارئین مدینہ کی ریاست کو لیکر تذبذب کا شکار ہیں انکی پریشانی کسی حد تک ختم ہو جائے۔

پہلا ستون مملکت اور نظم و نسق: قرآن مجید کی سورہ البقرہ کی آیت نمبر (201) میں اللہ تعالٰی نے ارشاد فرمایا کہ؛ ” اور کوئی یوں کہتا ہے کہ اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں بھلائی عطاء فرما اور ہمیں آخرت میں (بھی) بھلائی عطاء فرما اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا۔” یعنی اسلام اشرف المخلوقات کی دین و دنیا دونوں جہانوں کی بھلائی چاہتا ہے۔ دین اسلام میں جہاں ایک طرف کلمہ، نماز، روزہ، حج جیسی روحانی چیزوں کا تذکرہ ہے تو وہاں زکوٰۃ کا بھی تذکرہ ہے جو ایک مالی مسئلہ ہے لیکن اسے رکن ایمان اور رکن دین بنایا گیا ہے۔ اگر کوئی حکمران مدینہ کی ریاست کے خواب کو حقیقت میں بدلنا چاہتا ہے تو وہ ارکانِ ایمان پر خود بھی عمل کرے اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کرے تو اس کا خواب کافی حد تک شرمندہ تعبیر ہو جائے گا۔

دوسرا ستون نظام مالیہ اور تقویم: اللّٰہ تعالٰی نے قرآن مجید کی سورہ النساء کی آیت نمبر 5 میں ارشاد فرمایا کہ: “اور اپنے وہ مال بے سمجھوں کے حوالے نہ کرو جنہیں اللہ نے تمہاری زندگی کے قیام کا ذریعہ بنایا ہے، البتہ ان مالوں سے انہیں کھلاتے اور پہناتے رہو اور انہیں نصیحت کی بات کہتے رہو۔” اس لحاظ سے قرآن مجید میں آج سے چودہ سو سال پہلے اس چیز کا ذکر آ چُکا ہے کہ مال کی بڑی اہمیت ہے اور زمانہ حال میں یہ کہا جاتا ہے کہ مال کی بڑی اہمیت ہے تو وہ کہتے ہیں کہ تم کیمونسٹ بننا چاہتے ہو تو میں ان سے یہ ضرور کہوں گا کہ آج سے چودہ سو سال پہلے مسلمانوں کے دین نے یہ بتا دیا تھا کہ زندگی مال کے بغیر ایک دن بھی نہیں گزر سکتی لیکن مال کا حلال ہونا ضروری ہے اور حلال طریقے سے کمایا جانے والا مال کسی عبادت سے کم نہیں ہے۔

تقویم کا عمل بہت دلچسپ ہے کیونکہ عرب میں اسلام سے پہلے آج کل کی طرح شمسی سال پایا جاتا تھا۔ مہینوں کا آغاز بھی رؤیت ہلال سے ہوتا تھا اور مہینوں کا اختتام بھی رؤیت ہلال پر منحصر تھا۔ یعنی خالص قمری مہینے پائے جاتے تھے۔ زمانہ جاہلیت میں لوگ دنوں کا ہیر پھیر کیا کرتے تھے جن کو ‘نسی’ کا نام دیا گیا تھا اور وہ ایسے کافر تھے جو مہینے کو آگے پیچھے کرکے حرام کو حلال سمجھنے کی کوشش کرتے تھے جس کو اسلام نے کفر قرار دیا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجتہ الوداع کے موقع پر ارشاد فرمایا کہ نسی کے مہینے گئے گزرے ہوگئے اب مہینوں کے اوقات کی حکم خداوندی کے مطابق حفاظت کی جائے۔ اس نظام کے متعلق اللہ تعالٰی نے سورہ التوبہ کی آیت نمبر 37 میں ارشاد فرمایا کہ: “یہ مہینوں کا ہٹا دینا کفر میں اور ترقی ہے، اس سے کافر گمراہی میں پڑتے ہیں کہ اس مہینے کو ایک برس تو حلال کر لیتے ہیں اور دوسرے برس اسے حرام رکھتے ہیں تاکہ ان بارہ مہینوں کی گنتی پوری کرلیں جنہیں اللہ نے عزت دی ہے پھر حلال کر لیتے ہیں جو اللہ نے حرام کیا ہے، ان کے برے اعمال انہیں بھلے دکھائی دیتے ہیں، اور اللہ کافروں کو ہدایت نہیں کرتا۔” اگر کوئی حکمران اسلامی ریاست کے دوسرے ستون نظام مالیہ اور تقویم پر عمل پیراں ہوتا ہے تو اس کا مدینہ کی ریاست کا خواب کافی حد تک شرمندہ تعبیر ہو جائے گا۔

تیسرا ستون نظام تشریع و عدلیہ: اگر کوئی حکمران مدینہ کی ریاست کا حقیقی معنوں میں قیام چاہتا ہے تو وہ احکام الٰہی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احکامات پر عملدرآمد کرکے “قانون سازی” اور “عدلیہ” کے نظام کا ڈھانچہ تیار کرہے۔ اللّٰہ تعالٰی نے قرآن مجید کی سورہ الحدید میں ارشاد فرمایا کہ: “بے شک ہم نے اپنے رسولوں کو دلائل کے ساتھ بھیجا اور ان کے ساتھ کتاب عدل اور ترازو کو نازل کیا کہ وہ لوگوں میں انصاف قائم کریں۔”

چوتھا ستون دفاعی نظام و غزوات: کسی بھی اسلامی سلطنت کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے دفاعی نظام بہت ضروری ہوتا ہے کیونکہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت فرمائی تو کفار نے اس وقت بھی سکھ کا سانس نہ لیا اور مسلمانوں پر حملہ کرنے کی دھمکی دے دی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ذریعے ایک دفاعی نظام مرتب کیا اور فوج تیار کی۔ اسی دفاعی نظام کو لے کر حضور اکرم ﷺ نے غزوات میں بھی شرکت کی اور بہترین ترغیب کے ذریعے کفار کے ساتھ کی گئی جنگوں میں کامیابی حاصل کی۔ اگر کوئی حکمران مدینہ کی ریاست کے دفاعی نظام کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا چاہتا ہے تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احکامات پر عمل پیراں ہو کر دفاعی نظام ترتیب دے سکتا ہے۔

پانچواں ستون نظام تعلیم و سرپرستی علوم: مسلمانوں نے بعد کے زمانے میں جو علمی ترقیاں کی اور جس کے باعث وہ ساری دنیا کے معلم بنے اور ساری دنیا کے لوگ عربی کتب کو پڑھ کر جدید ترین تحقیقات سے آگاہ ہوئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سب سے پہلے جو خدائی حکم ملتا ہے وہ یہ ہے کہ: “اپنے رب کے نام سے پڑھیے جس نے سب کو پیدا کیا۔ انسان کو خون بستہ سے پیدا کیا۔ پڑھیے اور آپ کا رب سب سے بڑھ کر کرم والا ہے۔ جس نے قلم سے سکھایا۔ انسان کو سکھایا جو وہ نہ جانتا تھا۔” یہ حکم نازل کرنے کے بعد اللہ تعالٰی نے اس وحی عظیم کو اپنے کلام الٰہی کا حصہ بنا دیا۔ اس وحی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پڑھنے کا حکم دیا جاتا ہے۔ یعنی قلم ہی وہ واسطہ ہے جو انسانی تہذیب و تمدن کا ضامن ہے۔ اس کے ذریعے سے انسان وہ چیزیں سیکھتا ہے جو اسے معلوم نہیں ہوتی۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دور میں علوم طب کو کافی اہمیت دی جاتی تھی۔ آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو علوم طب سے واقف نہیں تو وہ علاج نہ کرے اگر وہ ایسا کرے گا تو اس کو سخت سزا دی جائے گی۔ حتیٰ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے بےشمار نسخے منسوب ہیں۔ لوگ آپ صہ کے پاس آتے تھے کہ یارسول اللہ صہ مجھے یہ تکلیف ہے تو آپ صہ اس کے لیے تجویز فرماتے تھے کہ فلاں چیز کا استعمال کرو۔ اگر کوئی حکمران مدینہ کی ریاست کے خواب کو حقیقت میں بدلنا چاہتا ہے تو وہ نظام تعلیم و علوم سرپرستی کے نفاذ کے لیے نبی کریم صہ کے احکامات پر عمل کرے جس سے اس کا خواب حقیقت میں بدل جائے گا۔

چھٹا ستون تبلیغ اسلام: رسول اللہ صہ کی زندگی کے دو پہلو جو حقیقت میں ایک ہی پہلو کے دو جز ہیں یعنی اسلام کی تبلیغ اور تبلیغ کو قبول نہ کرنے والوں کیساتھ آپ صہ کا برتاؤ۔ جو حکمران مدینہ کی ریاست کا خواب شرمندہ تعبیر کرنا چاہتا ہے تو وہ توحید و رسالت کا پیغام لوگوں تک پہنچائے تاکہ لوگ اسلام میں داخل ہوکر اپنی آخرت سنوار سکیں۔

ساتواں ستون قانون بین الممالک: یہ قانون دراصل سلطنتوں کے آپس کے تعلقات کے متعلق ہوتا ہے۔ اس قانون کو بھی اسلامی تعلیمات کی روشنی میں مسلمانوں نے سب سے پہلے وجود بخشا۔ پہلے ادوار میں یہ قانون افراد کے درمیان ہوتا تھا کیونکہ ہر فرد اپنی جگہ کا خودمختار ہوتا ہے۔ آپ صہ نے وحی کے نزول کے بعد قوموں کے درمیان تعلقات کے لیے کچھ اصول وضع کیے ہیں اگر حکمران ان اصولوں کو اپنا لیں تو پوری دنیا میں مسلم ممالک کے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات خراب نہ ہوں۔

میرے دوستوں! یہ ہیں وہ سات اہم ستون جس کو اپنا کر کوئی بھی حکمران مدینہ کی ریاست کا قیام عمل میں لا سکتا ہے لیکن افسوس! آج ہم نے اس خوبصورت جملے کو اپنی ذاتی و سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ جب تک آپ اسلامی تعلیمات پر عمل درآمد اپنے گھر سے شروع نہیں کریں گے تو اس وقت تک رعایا اپنے حاکم کی بات پر عمل پیراں نہیں ہوتی۔ میری وزیراعظم عمران خان سے درخواست ہوگی کہ سب سے پہلے وہ اپنے آپ کو مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر چلائیں اور پھر قوم کو اس کی دعوت دیں۔ اگر آپ خود اسلامی تعلیمات پر عمل نہیں کریں گے اور دوسروں کو اسکی تلقین کریں گے تو یہ منافقت ہوگی۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالٰی ہم سب کو اسلامی ریاست کا خواب سچا کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔

آمین۔


The contributor, Mian Mujeeb-ur-Rehman, is a chemical engineer who doubles as a columnist, having conducted research and crafted blogs for the past several years as a personality for various newspapers and websites throughout Pakistan.

Reach out to him @mujeebtalks.

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Read more

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
error: