آج لاہور میں ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے قائدین کے شہباز شریف کی رہاشگاہ پر ملاقات
اس ملاقات میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نائب صدر مریم نواز اور پنجاب اسمبلی میں قائد اختلاف حمزہ شہباز موجود تھے جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے سابق صدر آصف زرداری اورچئیرمین بلاول بھٹو شریک ہوئے
ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سے ملک کو چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی مشاورت ہوئی ہے اور تمام سیاسی قانونی اور آئینی آپشنز کو استعمال کرنا ہوگا شہباز شریف نے مزید کہا کہ وہ اب پی ڈی ایم کی قیادت سے ملاقات کرکے انکو اعتماد میں لینگے
اس موقع پرمریم نواز نے بھی میڈیا سے مختصر گفتگو کی اور کہا کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات ہوتے ہیں لیکن جو چیز بلاول اور ہمیں جوڑتی ہے وہ عوام کی مشکلات اور توقعات ہیں اورجب عوام کی بات آئیگی تو ہم تمام اختلافات بھلا کر جو عوام کی بہتری کیلئے ہوگا اس میں اکٹھے آگے بڑھیں گے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ
“Selected is on his way out”