spot_img

Columns

Columns

News

الیکشن کمیشن کی درخواست تاخیری حربہ ہے، فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے سنگیں نتائج ہوں گے۔ سپریم کورٹ

الیکشن کمیشن کی جانب سے وضاحت کی درخواست تاخیری حربہ ہے، الیکشن کمیشن نے فیصلے پر عملدرآمد نہ کیا تو اسکے سنگین نتائج ہوں گے، واضح معاملہ کو پیچیدہ بنانے کی کوشش مسترد کی جاتی ہے۔

عمران خان نے کل اداروں پر جو حملہ کیا، اس کے قانونی نتائج بھگتنا ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری

عمران خان نے اپنی سیاست چمکانے کیلئے ہر ادارے پر حملہ کیا، قیدی نمبر 804 نے کل آرمی چیف اور چیف جسٹس پر جو حملہ کیا اسکے قانونی نتائج بھگتنا ہونگے، انکے فارم 45 فارم 47 پراپیگنڈا سے متعلق بڑی کہانی سامنے آنیوالی ہے، یہ عوام کو منہ نہ دکھا سکیں گے۔

Donald Trump: No more debates with Kamala Harris

VIRGINIA (The Thursday Times) — Republican nominee Donald Trump announced...

آئی ایم ایف پروگرام میں بڑی پیش رفت، ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو طلب

پاکستان نے آئی ایم ایف کی جانب سے عائد سخت شرائط پوری کر لی ہیں، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایگزیکٹو بورڈ 25 ستمبر کو پاکستان کے 7 ارب ڈالرز قرض کی درخواست کا جائزہ لے گا، یہ قرض معاشی استحکام اور زرمبادلہ ذخائر ذخائر میں اضافہ کے مقاصد پورے

علی امین گنڈا پور نے افغانستان سے مذاکرات کا بیان دے کر وفاق پر حملہ کردیا ہے، خواجہ آصف

کوئی صوبہ کسی دوسرے ملک سے براہِ راست مذاکرات نہیں کر سکتا، علی امین گنڈا پور کا افغانستان سے براہِ راست مذاکرات کا بیان وفاق پر حملہ ہے، پی ٹی آئی کے 4 سالہ دورِ حکومت میں اپوزیشن کو دیوار سے لگایا گیا، مجھ پر آرٹیکل 6 لگایا گیا۔
Op-Ed⁨دستور ملامت ہے⁩
spot_img

⁨دستور ملامت ہے⁩

Op-Ed
Op-Ed
Want to contribute to The Thursday Times? Get in touch with our submissions team! Email views@thursdaytimes.com
spot_img

اب مجھے انڈیا کے شہر ہریانہ میں پیدا ہونے والے،انسانی حقوق کے علمبردار،ایک تجربہ کار اور بہترین صحافی آئی اے رحمان یا ابنِ عبدلرحمن کی بہت یاد آئی۔۔۔لاہور میں جبری گمشدگیوں کے خلاف ایک منعقدہ سیمینار میں آپ کی باتیں یاد آئیں اور بہت یاد آئیں۔

ابنِ عبدلرحمن فرما رہے تھے یہاں کیا ہو رہا ہے۔۔لاپتہ بھی کر دیتے ہو پھر بازیاب نہیں کرتے۔۔پھر بلاجھجک فرماتے ہو کہ ہمارے پاس نہیں۔۔۔یہ سلسلہ ریاست میشینری کی سرپرستی میں کب تک چلے گا۔کیا اس کا انجام جانتے ہو؟

اب ائی اے رحمان کی یاد میں آنسو ہی دیکھ رہا تھا کہ پنجگور سے ایک فوٹو سوشل میڈیا کی سرکس میں کچھ گمراہ دوستوں کی طرف سے دی گئی تھی۔ فوٹو کو وہی دیکھ سکتے ہیں جنہوں نے ایک انسان کو اس حال میں کیا ہے،مسخ کیا ہے،سر و پیر الگ کرکے خاک کے حوالے کیا ہے بنا دفنا کے۔۔اب پگر اے آر رحمن یاد آگئے۔

اب ایک اور فیصلہ یاد آگیا۔ انصاف کے کٹہرے میں جو آئین انصاف چا رہا تھا انہیں بلآخر منصفوں نہیں سن لیا مگر اسی آئین کے ٹکڑے جو بلوچستان کے سرکاری فائلوں میں موجود،حلف نامے میں موجود،عملاً کہیں غائب ہیں۔

بلوچستان میں آئین کے ساتھ کچھ اور سلوک ہو رہا ہے۔ وہاں آئین انصاف چاہتا تھا مل بھی گیا اور یہاں آئین دہائیوں سے لاپتہ ہے۔

تعجب کریں آئین کو لاپتہ کرنے والوں کے نام سے پہلے اخباروں میں لکھا جاتا ہے”قانون نافذ کرنے والے ادارے”۔۔۔۔ اب جناب کوئی مائی کا لال اٹھ کر کہے کہ قانون نافذ کرنا اب تم ہمیں سیکھاؤ گے۔۔!۔

سکھا نہیں سکتے بتا سکتے ہیں، یاد دہانی کرا سکتے ہیں۔۔۔

آئین کہتا ہے کہ کسی بھی مجرم کو گرفتاری کے بعد جوبیس گھنٹوں میں تھانہ لائیں۔۔عدالت کے کٹہرے میں پیش کریں۔۔قانون کو بولنے دیں،پرکھنے دیں اور قانون کے تحت سزا دلوائیں۔۔۔اب قانون سے پہلے قانون نافذ کرنے والے ادارے اور قانون کے بعد بھی۔۔

زرا حفیظ کو یاد کریں۔۔باغبانہ خضدار سے لاپتہ ہوئے۔۔عوامی دباؤ نے دو ماہ بعد انہیں ڈیرہ مراد جمالی میں بارود سمیت پہنچا دیا۔ خضدار میں قلم کے ساتھ لاپتہ ہوئے اور ڈیرہ مراد جمالی میں بارود اور اسلحہ کے ساتھ ٹھیک دو ماہ بعد ظاہر ہوئے۔۔۔

عالیہ عدالت اسلام آباد نے وزیر داخلہ کے روبرو بلوچ طلبا کو بٹھایا تو وزیر صاحب نے ہمدردی کے ساتھ فرمایا کل اس کرسی میں میرا باپ تختہِ نشین ہوگا۔ ایک لمحہ کے لیے جالب کو یاد کریں

یہاں کل کوئی اور تختِ نشیں تھا

اسے بھی اپنے خدا ہونے پہ اُتنا ہی یقیں تھا

نہ یہ طلبا وزیر کو اٹھانے گہے تھے اور نہ ہی دھمکی دینے۔ طلبا کی ہراسگی کو وزیر صاحب نے اپنے ہراسگی سمجھا۔۔

وزیراعظم سے ڈاکٹر دین  محمد کی بیٹی ملاقات کرنے پہنچی تھیں۔ صاحب نے یقین دہانی کرائی اور آج تک ڈاکٹر دین لاپتہ ہیں۔۔اب سمی دین بھی کہے

کیا ہوا تیرا وعدہ!۔

اب طلبا کی ہراسگی کیس کی سماعت میں عدالت نے صدرِ پاکستان کو طلبا سے ملاقات کا حکم دیا ہے اب سر گھمائیں وزیراعظم کے اختیارات اور ملکی داخلہ کے ذمہ دار یقین دہانی کرا سکتے ہیں اور اختیارات کی نچلی کرسی کا صاحب یقین دہانی کرائے گا،وعدے پورے گا اور یا کہے گا ابھی جائیں ایک مہینے میں ٹارچر سیل خالی۔۔۔

 ہمارے عزیز از جان استاد عاطف توقیر فرماتے ہیں

دستور سلامت ہے

دستار سلامت ہے

 یہاں دستور اور دستار صرف سلامتی کی دعا ہی مانگ رہے ہیں۔


The contributor, Yousuf Baloch, specialises in the discussion of human rights violations worldwide.

Reach out to him @YousufBaluch1.

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Read more

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
error: