spot_img

Columns

Columns

News

الیکشن کمیشن کی درخواست تاخیری حربہ ہے، فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے سنگیں نتائج ہوں گے۔ سپریم کورٹ

الیکشن کمیشن کی جانب سے وضاحت کی درخواست تاخیری حربہ ہے، الیکشن کمیشن نے فیصلے پر عملدرآمد نہ کیا تو اسکے سنگین نتائج ہوں گے، واضح معاملہ کو پیچیدہ بنانے کی کوشش مسترد کی جاتی ہے۔

عمران خان نے کل اداروں پر جو حملہ کیا، اس کے قانونی نتائج بھگتنا ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری

عمران خان نے اپنی سیاست چمکانے کیلئے ہر ادارے پر حملہ کیا، قیدی نمبر 804 نے کل آرمی چیف اور چیف جسٹس پر جو حملہ کیا اسکے قانونی نتائج بھگتنا ہونگے، انکے فارم 45 فارم 47 پراپیگنڈا سے متعلق بڑی کہانی سامنے آنیوالی ہے، یہ عوام کو منہ نہ دکھا سکیں گے۔

Donald Trump: No more debates with Kamala Harris

VIRGINIA (The Thursday Times) — Republican nominee Donald Trump announced...

آئی ایم ایف پروگرام میں بڑی پیش رفت، ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو طلب

پاکستان نے آئی ایم ایف کی جانب سے عائد سخت شرائط پوری کر لی ہیں، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایگزیکٹو بورڈ 25 ستمبر کو پاکستان کے 7 ارب ڈالرز قرض کی درخواست کا جائزہ لے گا، یہ قرض معاشی استحکام اور زرمبادلہ ذخائر ذخائر میں اضافہ کے مقاصد پورے

علی امین گنڈا پور نے افغانستان سے مذاکرات کا بیان دے کر وفاق پر حملہ کردیا ہے، خواجہ آصف

کوئی صوبہ کسی دوسرے ملک سے براہِ راست مذاکرات نہیں کر سکتا، علی امین گنڈا پور کا افغانستان سے براہِ راست مذاکرات کا بیان وفاق پر حملہ ہے، پی ٹی آئی کے 4 سالہ دورِ حکومت میں اپوزیشن کو دیوار سے لگایا گیا، مجھ پر آرٹیکل 6 لگایا گیا۔
Newsroomعمران خان نے مجھ پر نہیں پورے پاکستان کی خواتین پر ذاتی...
spot_img

عمران خان نے مجھ پر نہیں پورے پاکستان کی خواتین پر ذاتی حملہ کیا، مریم نواز

نیب کی حراست کے دوران میرے ساتھ جو سلوک ہوا اس پر زبان کھولی تو بات بہت دور تک جائیگی نیب نے میرے کمرے میں کیمرے لگائے ہوئے تھے رات کو اچانک بارہ بجے مرد آفیسرز میرے کمرے میں دھاوا بول دیتے اور میری وڈیوز بنانا شروع کردیتے تھے۔

TT Staff Reporter
TT Staff Reporter
Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.
spot_img

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نوازشریف نے کہا کہ جسطرح پچھلے چار برس میں لوٹ مارکرکے ملک کا برا حال کردیا گیا ہے اس سب کی عوام کو آگاہی دینا بہت ضروری ہے پچھلے چار برس سے میں صرف یہ گفتگو یہ ہوا کرتی تھی اسکی بیٹی کی پکڑ لو اسکی ماں بہن کو پکڑ لو میں اسکا اے سی اتروا لونگا سوائے انتقام اور الزامات کے علاوہ اور کوئی بات نہیں کی گئی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ کہتے ہیں انکو تیل کی قیمتیں بڑھانے سے ڈر لگ رہا ہےہاں شہباز شریف نواز شریف قیمتیں بڑھانے سے اسلئے ڈرتے ہیں کہ اگر قیمتیں بڑھائیں تو جو عمران خان حالت کرگیا ہے تو عوام کے گھروں میں فاقے آجائینگے۔

ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ عورت کارڈ کھیلنے والے سن لیں جب مجھے پہلی گرفتار کیا گیا تو اسوقت میریے اوپر کوئی الزام نہیں تھا اور میری عمر سولہ برس تھی کہا گیا کہ میں نے اپنے والد کی معاونت کی جسکی پاداش میں مجھے چار برس جیل میں رکھا گیا۔

مریم نواز نے اس موقع پر اپنی گرفتاری کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جب میرے والد نواز شریف جیل میں قید تھے میں ان سے اپنے بچوں کیساتھ ملنے گئی تو جیلر نے آکر کہا کہ شہباز شریف آپکو باہر بلا رہے ہیں جب میں باہر گئی تو نیب کی ٹیم اور پولیس کھڑی تھی تو شہباز شریف نے کہا کہ بیٹی یہ آپکو گرفتار کرنے آئے ہیں یہ سن کر میں نے ان سے کہا کہ میں اپنے والد سے مل لوں میں نے واپس آکر والد سے کہا کہ نیب مجھے گرفتار کرنے آئی ہے میری بیٹی یہ دیکھ کر رونے لگ گئی نواز شریف نے مجھے گلے لگایا اسی دوران نواز شریف کے سامنے نیب کی ٹیم نے اندر داخل ہوکر مجھے گرفتار کرلیا تب نواز شریف نے کہا وقت ایک جیسا نہیں رہتا۔

مریم نواز نے اس موقع پر بتایا کہ جس مقدمہ میں مجھے دو ماہ کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کی چکی میں رکھا دو ماہ نیب نے اپنی حراست میں رکھا تفتیش یہ ہوتی تھی گھر کا نظام کون چلاتا ہے نواز شریف جماعت کے فیصلے کیسے کرتے ہیں کونسی کتاب پڑھتی ہیں لیکن میں نے مظلومیت کارڈ نہیں کھیلا میں بھی ایک عورت کسی کی بیٹی ہوں انہوں نے جون جولائی اگست کے مہنیوں کی سخت گرمی میں میرا جیل میں سزائے موت کے قدیوں کا سیل تپ رہا ہوتا تھا جہاں پنکھا بھی کبھی کبھی چلتا تھا وہاں رکھا لیکن کبھی مظلومیت کارڈ نہیں کھیلا انکو کہا آپکے جبر انتقام کا سامنا کرونگی۔

اس موقع پر نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی شیریں مزاری کو تو خواتین نے گرفتار کیا لیکن مجھے دونوں مرتبہ کسی خاتون نے نہیں بالکہ مردوں نے گرفتار کیا جیل میں سزائے موت کے قیدیوں کی چکی میں مجھے رکھا گیا جیسا بھی سلوک کیا گیا میں پھر بھی انتقام پر یقین نہیں رکھتی۔

مریم نواز نے کہا کہ نیب کی حراست کے دوران میرے ساتھ جو سلوک ہوا اس پر زبان کھولی تو بات بہت دور تک جائیگی کہاں انہوں نے کیمرے لگائے ہوئے تھے رات کو بارہ بجے مرد آفیسرز میرےکمرے میں دھاوا بولتے وڈیو بناتے تھے ایک رات کھڑکی سے دیکھا کہ اس وقت کا ڈی جی نیب باہر چھپ کر کھڑا تھا۔

لیگی نائب صدر نے کہا کہ نواز شریف اس سسٹم کا لاڈلہ نہیں لیکن عوام کا لاڈلہ ہے جسکو بار بار یہ نکالتے ہیں اور عوام اسکو بار بار واپس لے آتی ہے اگر آئین توڑنے کی حرکت نواز شریف شہباز شریف مریم نواز نے کی ہوتی تو انکی لاشیں چوراہوں پر لٹکی ہوتیں لیکن سسٹم کے لاڈلے عمران نے جس طرح آئین کو روندا اسکے سپیکر ڈپٹی سپیکر نے آئین کوکچلا اس کے صدر کا بیٹا اداروں کو کھلم عام گالی دیتا ہے لیکن انکو کچھ نہیں ہوتا۔

مریم نواز نے کہا کہ جو انکو گالی دے اداروں کیخلاف ناپاک مہم چلائے اسکو سہولتی مل جاتی ہے اگر شہباز شریف وزیراعظم ہوتے ہئے اپنے وزیراعلی بیٹے کے ساتھ  نواز شریف اپنی بے گناہ بیٹی کیساتھ سینکڑوں پیشیاں بھگتنے کیلئے پیش ہو سکتے ہیں تو پھر انکو بھی جواب دینا ہوگا۔

عمران خان کی جانب سے اپنے اوپرکہے گئے نازیبا کلمات بارے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان میرے والد کی عمر کے ہیں میں انکی بیٹی کی عمر کی ہوں انہوں نے جب مجھ پر بات کی تو انہوں نےمجھ پر نہیں بالکہ پنجاب کی پاکستان کی ماوں بہنوں  بیٹیوں پر اٹیک کیامیرے پاس جواب دینے کو بہت کچھ ہے لیکن میں نواز شریف کی بیٹی ہوں اسکے خلاف ذاتی حملے نہیں کرونگی۔

انکا کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ عمران خان کا نام لیتے مجھے تکلیف ہوتی ہے یہ نام لینے کے قابل نہیں لیکن جس نے پاکستان کی تباہی بربادی کی جو اس سب کا ذمہ دار ہے اسکا جو نام ہے وہ لینا تو پڑے گا اب آئن سٹائن کا نام تو نہیں لے سکتی جو اسکا نام ہے وہی لینا پڑیگا جب اس سے جلسوں میں سوال کیا کہ جواب دیں آپ نے چار برس میں کیا کارکردگی دکھائی تو چونکہ اسکا جواب نہیں تھا تو اسی لیے کھڑے ہوکر مجھ پر غیر اخلاقی حملے کیے عوام کا رسپانس دیکھ کر خوشی ہوئی کہ عوام میں معاشرتی مذہبی مشرقی اقدار زندہ ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ بطور ماں بیٹی بہن اس چیز کی فکرہے عمران نے جلسے میں کھڑے ہوکر نوجوانوں کوکیا پیغام دیاکہ اپنے ارد گرد ماوں بہنوں بیٹیوں کو اس نظر سے دیکھا جائے میں آپکو آپکی زبان میں جواب نہیں دونگی لیکن جب پاکستانی عوام کے استحصال کی بات آئیگی مریم نواز آپکو چھوڑے گی نہیں۔

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Read more

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
error: