spot_img

Columns

Columns

News

الیکشن کمیشن کی درخواست تاخیری حربہ ہے، فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے سنگیں نتائج ہوں گے۔ سپریم کورٹ

الیکشن کمیشن کی جانب سے وضاحت کی درخواست تاخیری حربہ ہے، الیکشن کمیشن نے فیصلے پر عملدرآمد نہ کیا تو اسکے سنگین نتائج ہوں گے، واضح معاملہ کو پیچیدہ بنانے کی کوشش مسترد کی جاتی ہے۔

عمران خان نے کل اداروں پر جو حملہ کیا، اس کے قانونی نتائج بھگتنا ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری

عمران خان نے اپنی سیاست چمکانے کیلئے ہر ادارے پر حملہ کیا، قیدی نمبر 804 نے کل آرمی چیف اور چیف جسٹس پر جو حملہ کیا اسکے قانونی نتائج بھگتنا ہونگے، انکے فارم 45 فارم 47 پراپیگنڈا سے متعلق بڑی کہانی سامنے آنیوالی ہے، یہ عوام کو منہ نہ دکھا سکیں گے۔

Donald Trump: No more debates with Kamala Harris

VIRGINIA (The Thursday Times) — Republican nominee Donald Trump announced...

آئی ایم ایف پروگرام میں بڑی پیش رفت، ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو طلب

پاکستان نے آئی ایم ایف کی جانب سے عائد سخت شرائط پوری کر لی ہیں، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایگزیکٹو بورڈ 25 ستمبر کو پاکستان کے 7 ارب ڈالرز قرض کی درخواست کا جائزہ لے گا، یہ قرض معاشی استحکام اور زرمبادلہ ذخائر ذخائر میں اضافہ کے مقاصد پورے

علی امین گنڈا پور نے افغانستان سے مذاکرات کا بیان دے کر وفاق پر حملہ کردیا ہے، خواجہ آصف

کوئی صوبہ کسی دوسرے ملک سے براہِ راست مذاکرات نہیں کر سکتا، علی امین گنڈا پور کا افغانستان سے براہِ راست مذاکرات کا بیان وفاق پر حملہ ہے، پی ٹی آئی کے 4 سالہ دورِ حکومت میں اپوزیشن کو دیوار سے لگایا گیا، مجھ پر آرٹیکل 6 لگایا گیا۔
Newsroomریٹائرڈ فوجی افسران اعزازات، مراعات واپس کریں اور سیاست میں آجائیں، مریم...
spot_img

ریٹائرڈ فوجی افسران اعزازات، مراعات واپس کریں اور سیاست میں آجائیں، مریم نواز

ریٹائرڈ فوجی افسران کو سیاست کا زیادہ شوق ہے تو جو افواج پاکستان نے انکو رینکس دیے تمغے دیے عزت دی ہے اسے اتاریں ادارے کو واپس کریں اپنے ناموں سے رینکس کو اتار کر کسی سیاسی جماعت میں شامل ہوں اور پھر سیاست کریں۔

TT Staff Reporter
TT Staff Reporter
Breaking stories from The Thursday Times' in-house reporter.
spot_img

مسلم لیگ ن کی رہنما اور نائب صدر مریم نوازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب عوام کا وزیراعظم اب ایک ایسا شخص ہے جسے عوام کے درد تکالیف کا احساس ہے جو دن رات عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں انکا کہنا تھا کہ مجھے وزیراعظم نے خود بتایا ہے کہ وہ سب کچھ چھوڑ کر اسوقت عوام کو ریلیف دینے کیلئے کام کررہے ہیں۔

اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ 2013 میں نواز شریف کو 22 گھنٹے لوڈشیڈنگ والا پاکستان ملا جسکو نواز شریف نے ختم کیا اور نواز شریف عمران خان کو 2018 میں زیرو لوڈشیڈنگ والا پاکستان دیکر گئے لیکن عمران خان نے 2022 میں شہباز شریف کو پانچ سے دس گھنٹے لوڈشیڈنگ والا پاکستان سپرد کردیا ہے۔

نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے نہ صرف پاور پلانٹس بجلی کے کارخانے لگائے جس سے لوڈشیڈنگ زیرو ہوئی بالکہ ایسے کارخانے بھی لگائے جنہوں نےصرف آپریشنل ہونا تھا لیکن عمران خان حکومت ایسی نااہل تھی انکو یہ چلا نہ سکے ہم ان کارخانوں کوچلانے جارہے ہیں جس سے لوڈشیڈنگ میں بدتریج کمی آتی جائیگی۔

مریم نواز نے کہا کہ تحریک انصاف کے وزیر شیخ رشید نے خود کہا ہے کہ عمران خان جاتے جاتے آنیوالی حکومت کیلئے معاشی لینڈ مائینز جان بوجھ کر بچھا گئے ہیں اور معیشت پر بوجھ ڈال گئے تاکہ آنیوالے حکومت مشکل میں پھنس جائے لیکن ہم اس سب کے باوجود ہم ملک کو بہتر کرینگے ان شا اللہ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے اتحادی شیخ رشید کیمطابق عمران خان کو چار ماہ پہلے ہی پتہ چل گیا تھا اسکی حکومت جارہی ہے لیکن اس نے جان بوجھ کر سازش کا ڈرامہ بنا کر پاکستان کو فتنہ وہ فساد میں پھنسانے کی کوشش کی انہوں نے نہ صرف اقتصادی بالکہ خارجہ محاذ پر بھی لینڈ مائینز بچھائی ہیں۔

ن لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ انکے اپنے لوگ کہہ رہے ہیں عمران خان پاگل آدمی ہے تو پھر کیوں اس پاگل کو پاکستان میں فتنہ فساد پھیلانے کی اجازت ملی ہے میڈیا سے گزارش ہے خدارا اس پاگل شخص کو جو پاکستان میں آگ لگانے پر تلا ہے دکھانا کم کریں ڈبیٹ پاکستان کے مسائل اور انکے حل پر ہونی چاہیے۔

مریم نوازکا کہنا تھا کہ اس خراب معاشی حالت کیوجہ سے اگر پٹرول کی قیمت بڑھائی گئی ہے تو آٹھ کروڑ لوگوں کو ریلیف پیکج بھی دیا گیا ہے حج کی قیمت کم کرکے اسے سات لاکھ پر لیکر آئے ہیں مسلم لیگ ن پہلے بھی کیا ہے اور اب بھی کرکے دکھائیں گے۔

We have done, we will do it and we are doing it.

اس موقع پر نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ بنی گالہ کا نام منی گالہ ہونا چاہیے کیونکہ ساری ریلیف بنی گالہ جارہی ہے شہباز شریف پختونخواہ کی عوام کو ریلیف اور سستا آٹا فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ پختونخواہ حکومت ساری ریلیف بنی گالہ کو پہنچا رہے ہیں۔

اس موقع پرمریم نواز سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ نے کبھی پانچ قیراط کی انگوٹھی خریدی ہے تو سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ میرے پاس نہیں ہے لیکن اگر کبھی لونگی تو اپنے پیسوں سے لونگی ایک تالہ کھلوانے کیلئے پانچ قیراط کا ڈائمنڈ مانگا گیا کہا گیا تین قیراط ڈائمنڈ سے کام نہیں چلے گا۔   

مریم نواز نے کہا کہ میں چاہتی تھی نئے الیکشن میں جاکر نیا مینڈیٹ لیکر آنا چاہیے لیکن جب عمران خان نے اعلان کیا کہ یہ جتھہ لیکر اسلام آباد پر حملہ آور ہونا چاہتے ہیں تو نواز شریف اور مسلم لیگ ن نےاس دن فیصلہ کیا کہ ہم انکے ہاتھوں ملک کو یرغمال نہیں ہونے دینگے اور انکا مقابلہ کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے تفتیش اس شخص سے ہونی چاہیے جس نے 12 کروڑ عوام کا صوبہ فرح گوگی کے حوالے کیا ہوا تھا جس کو فرح گوگی چلا رہی تھی جو پیرنی سے مل کر ایک تالہ کھلوانے کا پانچ قیراط کا ڈائمنڈ لیتی تھی اس میں ملک ریاض بھی قصوروار ہے جو جو اس میں ملوث ہے سب سے تفتیش ہونی چاہیے۔

ملک میں پھیلائی گئی معاشی ایمرجنسی کی فیک نیوز پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ اے آر وائی نے جھوٹی خبر پھیلائی حکومت معاشی ایمرجنسی لگانے جارہی ہے جسکی وجہ سے ڈالر اوپر گیا اور سٹاک مارکیٹ نیچے آئی پاکستان کو تقصان اٹھانا پڑا جھوٹ گھڑنے کی مشین اے آر وائی سونے کا سمگلر ہے 12 ارب کے ٹیکس پر اسٹے لیکر بیٹھا ہے برطانیہ میں چار مرتبہ جھوٹ بولنے پر جرمانہ ہوا۔

مریم نواز نے اس موقع پر سوال کیا کہ کہ جھوٹ بولنے کی مشین والے اے آر وائی کے سلمان اقبال کو ستارہ امتیاز کیا جھوٹ بولنے والی مشین چلانے کی وجہ سے دیا گیا۔

گذشتہ روز ریٹائرڈ فوجی افسران کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مطیع اللہ جان اعزاز سید نے ریٹائرڈ فوجی افسران سے سوال کیا لیکن وہ جواب دیے بغیر ہی وہاں سے بھاگ گئے ریٹائرڈ فوجی افسران اگر اپنے ادارے کے وفادار نہیں عمران خان اور اسکے جو پیچھے ہے کے کہنے پر وہ ادارے میں تفریق پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں تویہ انتہائی افسوسناک ہے۔

مریم نوازنے کہا کہ اگر ریٹائرڈ فوجی افسران کو سیاست کا زیادہ شوق ہے تو جو افواج پاکستان نے انکو رینکس دیے تمغے دیے عزت دی ہے اسے اتاریں ادارے کو واپس کریں اپنے ناموں سے اپنے رینکس کو اتار کر کسی سیاسی جماعت میں شامل ہوں اور پھر سیاست کریں۔

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Read more

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
error: