spot_img

Columns

Columns

News

الیکشن کمیشن کی درخواست تاخیری حربہ ہے، فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے سنگیں نتائج ہوں گے۔ سپریم کورٹ

الیکشن کمیشن کی جانب سے وضاحت کی درخواست تاخیری حربہ ہے، الیکشن کمیشن نے فیصلے پر عملدرآمد نہ کیا تو اسکے سنگین نتائج ہوں گے، واضح معاملہ کو پیچیدہ بنانے کی کوشش مسترد کی جاتی ہے۔

عمران خان نے کل اداروں پر جو حملہ کیا، اس کے قانونی نتائج بھگتنا ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری

عمران خان نے اپنی سیاست چمکانے کیلئے ہر ادارے پر حملہ کیا، قیدی نمبر 804 نے کل آرمی چیف اور چیف جسٹس پر جو حملہ کیا اسکے قانونی نتائج بھگتنا ہونگے، انکے فارم 45 فارم 47 پراپیگنڈا سے متعلق بڑی کہانی سامنے آنیوالی ہے، یہ عوام کو منہ نہ دکھا سکیں گے۔

Donald Trump: No more debates with Kamala Harris

VIRGINIA (The Thursday Times) — Republican nominee Donald Trump announced...

آئی ایم ایف پروگرام میں بڑی پیش رفت، ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو طلب

پاکستان نے آئی ایم ایف کی جانب سے عائد سخت شرائط پوری کر لی ہیں، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایگزیکٹو بورڈ 25 ستمبر کو پاکستان کے 7 ارب ڈالرز قرض کی درخواست کا جائزہ لے گا، یہ قرض معاشی استحکام اور زرمبادلہ ذخائر ذخائر میں اضافہ کے مقاصد پورے

علی امین گنڈا پور نے افغانستان سے مذاکرات کا بیان دے کر وفاق پر حملہ کردیا ہے، خواجہ آصف

کوئی صوبہ کسی دوسرے ملک سے براہِ راست مذاکرات نہیں کر سکتا، علی امین گنڈا پور کا افغانستان سے براہِ راست مذاکرات کا بیان وفاق پر حملہ ہے، پی ٹی آئی کے 4 سالہ دورِ حکومت میں اپوزیشن کو دیوار سے لگایا گیا، مجھ پر آرٹیکل 6 لگایا گیا۔
Op-Edپاکستان، بھٹو، اور سفارتکاری کی واپسی
spot_img

پاکستان، بھٹو، اور سفارتکاری کی واپسی

Danish Arain
Danish Arain
Danish Arain is a Karachi-based civil engineer who formerly hosted The People's Show on Star News.
spot_img

الیکشن 2018 میں تحریک انصاف دیگر جماعتوں کیساتھ ملکر حکومت بنانے میں کامیاب رہی اورتخت و تاج عمران خان کے حصے میں آیا، اپنے پونے چارسالہ دور میں ملکی معیشت، امن و امان کے ساتھ جو ہوا وہ سب کے سامنے ہے مگر ملک کی پہلی دفاعی لائن خارجہ امور/پالیسی کیساتھ جو گھناؤنا کھیل کھیلا گیا وہ ناقابل تلافی ہے۔ قریبی دوست ممالک چین،سعودی عرب، ترکی و دیگر ممالک کو اپنی نابلد پالیسی کیوجہ سے دور کردیا گیا جو کہ پاکستان کو بین الاقوامی تنہائی کا شکار کرگیا۔ سی پیک کے معاملات میں غیر ضروری رکاوٹیں کھڑی کرکے دیرینہ دوست چین کو ناراض کیا گیا ہو یا سعودی عرب کو خوش کرنے کیلیے ترکی و ملائشیا کو دور کرنا یا پھر سائفر کو اپنی ذاتی مقاصد کے حصول کیلیے استعمال کرکے امریکہ سے دوری پیدا کرنا، یہی نہیں بلکہ ناتجربہ کاری و ناکارہ پالیسز سے عالمی مالیاتی اداروں کو سخت رویہ اختیار کرنے پر مجبور کرنا۔

اس ہائیبرڈ رجیم کے ناقابل تلافی جرم کیخلاف جمہوری جماعتوں کے اتحاد و جمہوری طریقہ کار سے اپریل کے اوائل میں تبدیلی سرکار کی حکومت کا سورج غروب ہوا جو کہ ایک اندھیری رات میں روشنی کی کرن ثابت ہوا، ملک کی بھاگ دوڈ سنبھالتے ہی ن لیگ،پیپلزپارٹی و دیگر جماعتوں سے بننے والی اتحادی حکومت نے سنگین مسائل کے حل کیلیے کوششیں شروع کردی جس میں سرفہرست خارجہ امور تھے جسکی ذمہ داری کم عمر نوجوان چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے حصے آگئی، اپنی سیاسی بصیرت،خاندانی میراث و قابلیت کو بروئے کار لاتے ہوئے انتہائی قلیل عرصے میں پاکستان کی خارجہ پالیسی کو سیدھی راہ پر گامزن کرکے پاکستان کو عالمی تنہائی سے نکال کر اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ چونتیس سالہ نوجوان بلاول بھٹو نے ناصرف اقوام متحدہ ودیگر عالمی اداروں میں پاکستان کے وقار کو بلند کیا بلکہ دوست ممالک چین، سعودی عرب، ترکی،امریکہ ودیگر ممالک سے عمران دور میں پیدا کی جانے والی دوریاں ختم کرکے باہمی تعلقات کو فروغ دیا۔ حال ہی میں پاکستان میں عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کیوجہ سے آنے والے سیلاب کا مقدمہ مدبرانہ طریقے سے لڑا جسکی مثال 75 سالہ تاریخ میں نہیں ملتی، کامیاب حکمت عملی کی بدولت دنیا بھر کے سفیروں و اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اونتونیو گوئیرس نے ناصرف سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا بلکہ پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا۔ اسی خارجہ پالیسی کی بنیاد پر دنیا بھر سے روزانہ کی بنیاد پر امدادی سامان پاکستان پہنچ رہا ہے بلکہ امریکہ، جرمنی و دیگر ممالک نے کئی ملین ڈالر امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔

کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر جامع اور جرات مندانہ پالیسی اپنانے کیوجہ سے اقوام عالم میں پاکستان کے موقف کو تقویت ملی بلکہ کئی مملک کیطرف سے کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل کرنے پر زور دیا گیا (حال ہی میں جرمن وزیرخارجہ کا بیان اسکی عکاسی کرتا ہے۔)

کامیاب پالیسی جسکی وجہ سے اندھیری راتوں میں روشنی کی کرن نظر آئی وہ سابق وزیراعظم عمران خان و وزیر سابق خارجہ شاہ محمود کی بے چینی کا باعث بھی بنی جسکا اظہار وہ وقتا فوقتا کرتے نظر آتے ہی۔

خارجہ پالیسی ایک ہنر ہے جو کہ سیاسی تربیت و میراث سے ملتا ہے اور جس ماہرانہ انداز سے بلاول بھٹو اسے انجام دے رہے وہ انکی قابلیت کی عکاسی کرتا ہے اور یہی وہ قابلیت ہے جسکی بدولت و عالمی رہنماؤں کے اجلاس کی صدارت بھی کر رہے ہیں، عالمی اداروں سے اپنی شرائط پر ملکی قرضوں میں رعائیت بھی حاصل کررہے ہیں اور پاکستان کو اسکا کھویا ہوا وقار بھی دلوا رہے ہیں۔

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments

Read more

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
error: