مریم نواز نے مسلم لیگ ن کی سینئیر نائب صدر اور چیف آرگنائزرکے عہدوں پر تقرری کے بعد پارٹی قائد میاں نواز شریف اور صدر شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس سے میری عزت اور وقار میں اضافہ ہواہے۔
مریم نوازنے لکھا کہ میں پارٹی کے ساتھیوں کی مدد سے پارٹی قائد میاں نواز شریف اور صدر شہباز شریف کے وژن کیمطابق پارٹی کو آرگنائز کرنے اور مضبوطی کیلئے کام کرنے کی منتظر ہوں
چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز نے مزید لکھا کہ میرا پختہ یقین ہے کہ مسلم لیگ ن ہی وہ جماعت ہے جو پاکستان کو ترقی دینے اور آگے لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے میں اللہ تعالی سے دعاگو ہوں کہ وہ میری رہنمائی فرمائے اور آپکی امیدوں پر پورا اترنے کی توفیق عطا فرمائے
سینئیر نائب صدر ن لیگ مریم نواز کیمطابق وہ میں اس مشکل کام کو مؤثر طریقے سے پورا کرنے کے لیے پورے پاکستان کا دورہ کرکے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے ملاقات کریں گی۔
مریم نواز نے لکھا کہ ہم جدید تکنیکس کو اپنا کر جماعت میں بہتری لائیں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ مسلم لیگ ن پاکستانی عوام کی خدمت کیلئے اپنے سفر کو بہتر طریقہ سے جاری و ساری رکھ سکے