تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ملک ٹوٹنے بنگلہ دیش بننے سمیت کئی کرائسس آئے لیکن جو کرائسس آج پاکستان میں ہے ویسا کرائسس آج سے قبل پاکستان میں نہیں آیا یہ بات انہوں نے تحریک انصاف وومن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
عمران خان نے کہا کہ آج پاکستان کی بری حالت صرف ایک بندے کی وجہ سے ہے جس کا نام جنرل باجوہ ہے جس کے پاس سب سے زیادہ طاقت تھی انہوں نے کہا میں نے جنرل باجوہ کو خود بھی بتایا اور شوکت ترین کو بھی انکے پاس بھیجا کہ ہماری حکومت کو ڈی سٹیبلائز نہ کیا جائے لیکن وہ باز نہیں آیا۔
سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ انکی جدوجہد پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کریگی اور پاکستان کو اس مشکل وقت سے تحریک انصاف کے علاہ اور کوئی نہیں نکال سکتا انہوں نے کہا کہ ہم معیشت کی بہتری کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرکے پالیسیاں بنا رہے ہیں۔
سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان اسوقت تباہی کی جانب گامزن ہے اور اس سے پاکستان کو ایک نئے الیکشن کے نتیجہ میں بننے والی حکومت جس کے پاس پانچ برس کا مینڈیٹ ہوگا وہی نکال سکتی ہے۔