تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پنجاب کی پارلیمنٹری پاڑتی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ممبران پرچن چن کر دباو ڈالا جارہا ہے ہمارے پانچ لوگوں کو خریدنے کیلئے سوا ارب روپے کی بولی لگائی گئی۔
سربراہ تحریک انصاف نے اس موقع پر ق لیگ اور وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ممبران کو کہا جارہا ہے کہ عمران خان اور تحریک انصاف کا کوئی مستقبل نہیں ان پر ریڈ لائن لگا دی گئی ہے لیکن میں بتا دوں کہ جو یہ کہتا ہے انکے اندر نہ عقل ہے نہ انکو سیاست کی سمجھ ہے نہ انہوں نے تاریخ پڑھی ہوئی ہے کوئی بیوقوف ہی ایسی باتیں کرسکتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا کہ ڈنڈے کے زور پر عوام کی رائے کو موڑا جائیگا میں حیران ہوں کہ کون ایسے فیصلے کرتا ہے انہوں نے کیسے سوچ لیا کہ یہ ایسا کرپائیں گے۔
سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ اس وقت ہمارے حکمران بھکاریوں کی طرح دنیا میں پیسے مانگتے پھر رہے ہیں انکو جینیوا جانے کی ضرورت کیا تھی آجکل تو ہر میٹنگ زوم پر ہوجاتی ہے تو اتنا بڑا وفد لے کر جانے کی ضرورت کیا تھی۔
عمران خان نے کہا کہ ہمارے اوپر مدمعاش لوگ مسلط کردیے گئے ہیں اسی لیے اللہ نے ہمارے اوپر جہاد فرض کیا ہوا ہے کہ ہم نا انصافی کیخلاف کھڑے ہوں ہم اپنی دو اسمبلیاں تحلیل کررہے ہیں اوران دوصوبوں میں الیکشن کیمپین کرونگا اور ہم بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔
تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ میں ابھی باہرعوام میں نہیں نکل سکتا کیونکہ میری ٹانگ ابھی ٹھیک نہیں ہوئی جب بھی میری ٹانگ ٹھیک ہوگی میں سڑکوں پر ہونگا اور ریڈ لائن مٹا کردکھاوں گا۔