یکم جنوری سے شروع ہونے والے سال نو جہاں کئی نئی اُمیدیں لے کر نکلا وہیں کچھ لوگوں کی اپنی روش پر قائم رہنے کی ضد بھی، ہٹ دھرمی و نااہلی پر قائم سازشى ٹولے نے روایت پر قائم رہتے ہوے ہمیشہ کی طرح سیریس ایشوز کو دبانے کیلیے نان سیریس ایشوز پر توجہ مرکوز کروا کر ملک کى سالميت پر ايک اور وار کرديا ہے۔
موجودہ حکومتى اتحاد جب سے برسراقتدار آيا ہے مسائل کے بھنوار ميں پھنسے پاکستان کو نکالنے کیلئے شب و روز کوشاں ہے، چاہے وہ معاشى بدحالى ہو، دہشتگردى ميں اضافہ ہو يا ايک خاص طبقے کى طرف آئين و قانون کى پامالى کرکے بے يقينى کا ماحول قائم کرنا ہو۔
جسطرح وزير خارجہ بلاول بھٹو زرادرى نے اقوام عالم ميں پاکستان کا مقدمہ لڑا اور جنيوا کنونشن ميں ناصرف توقعات سے زيادہ مدد کى يقين دہانى حاصل کى بلکہ عالمى تنہائى کے اندھيرے سے اس ملک کو نکال کر روشنيوں کے سفر پر گامزن کرديا ہے۔
اسٹبليشمنٹ کے غيرجانبدار ہونے اور “عظمى” کے تاحال جانبدار ہوتے ہوئے سابقہ حکومت سے وراثت ميں ملے ان گنت مسائل سے نمبرد آزما اتحادى حکومت کسى مسئلے کے حل کے اواخر میں ہى ہوتى ہے کہ سازشى گروہ ايک نئى سازش کے ساتھ سامنے آجاتا ہے، مقصد صرف ملک ميں اضطرابی و بےقرارى کو قائم رکھنا ہے پنجاب کے موجودہ ڈرامائى حالات اس عمل کى ہى ايک کڑى ہے۔
اس گروہ کا اگلا نشانہ کراچى بلدياتى اليکشن ہيں اس ضمر ميں وہ لسانى بنياد پر شکار کى منصوبہ بندى سے سامنے ائے ہيں، اکثريت ووٹوں سے آئى پيپلزپارٹى کى صوبائى حکومت کے سابقہ ايدمنسٹريٹر کراچى کے لئے کیے گئے کاموں کو زبان کى بنياد پر سبوتاژ کيا جارہا ہے۔
کراچی کا امن جو ہزاروں نہیں لاکھوں شہریوں کی جانوں سے حاصل کیا گیا اور سالوں کی محنت سے جہاں روشنيوں کو دوبارہ اس شہر کی زینت بنايا گيا اس امن کو لسانى بنيادوں پر سبوتاژ کرنا کراچی کی عوام یا ملک سے دشمنی نہیں تو اور کیا ہے۔
کراچی کی بربادی کا مورد الزام صرف پیپلزپارٹی کو ٹھہرانا ان لوگوں کو زیب نہیں دیتا جو کراچی کے دعویدار اور کئی دہائیوں تک اس روشنیوں کے شہر کی خون پسینے کی کمائی سے اپنے محلات بناتے رہے ہیں۔
کراچی شہر کے مسائل یہاں مختلف شکلوں اور مختلف ادوار میں 32 سالوں تک بلدیاتی حکومت پر قابض رہنے والے کراچی کے دعویدار جو کہ 1979 سے 2020 تک
جماعت اسلامی کے 12 سال
1) عبدالستار افغانی
پہلی بار (9 نومبر 1979 تا 7 نومبر 1983)
دوسری بار (7 نومبر 1983تا 12 فروری 1987)
2) نعمت اللہ خان
(14 اگست 2001 تا مئی 2005)
اور ایمکیوایم کے 13 سال
1) فاروق ستار
(9 جنوری 1988 تا 27 جولائی 1992)
2) سید مصطفی کمال
(17 اکتوبر 2005 تا فروری 2010)
3) وسیم اختر
(30اگست 2016 تا 30 اگست 2020)،
کی ناقص پالیسیوں اور کرپشن کے پیدا کردہ ہیں۔
دہائیوں سے پیدا کردہ یہ مسائل جنھیں حل کرنے میں یقیننا وقت درکار ہے، پیپلزپارٹی نے ان مسائل کے حل کیلیے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کراچی اور عوام کی فلاح کا عزم لئیے ابتک کا سب سے بہترین بلدیاتی نظام متعارف کروایا ہے ، مگر اپوزیشن و سیلیکٹیڈ نمائندے جنکی سیاست دہشتگردی/کرپشن پر محیط تھی کو کراچی کی عوام کے مسائل کا حل منظور نہیں اور اسی لئیے اس نظام کے خلاف پہلے دروغ کوئی اور اب لسانیت کی سیاست سے کام لے رہے ہیں۔
اب میڈیا اور ان شرپسند عناصر کو اپنا رویہ “اشرافیہ کے گھر کی لونڈی” سے بدل کر غیرجانبدار اور منصفانہ اختیار کرنا ہوگا تاکہ مل کر کراچی اور اسکی عوام کے مسائل حل کئیے جاسکیں۔
Good work