تھرسڈے ٹائمز(ایڈیٹوریل ڈیسک) کے انتہائی باخبر ذرائع کیمطابق مسلم لیگ ن کی سینئیر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازکی اس ماہ کے آخر تک پاکستان واپسی ہونے جارہی ہے واپسی کی حتمی تاریخ کا اعلان آئیندہ ایک دو روز میں باقائدہ طور پر کیا جائیگا۔
مریم نوازپچھلے چند ماہ سے اپنے چیک اپس کیلئے لندن میں مقیم تھیں اور انکی کچھ عرصہ قبل جینیوا میں گلے کی سرجری ہوئی ہے۔
مریم نواز وطن واپسی کے بعد پارٹی کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر کا عہدہ باقاعدہ طور پرسنبھالیں گی جس کے بعد مریم نوازپارٹی کو ری آرگنائز کرنے کیلئے ملک کے چاروں صوبوں کے دورے کرینگی اور پارٹی کو ہر سطح پر ری آرگنائز کرینگی۔
توقع کی جارہی ہے کی مریم نواز پارٹی آرگنائز کرنے کی مہم کا آغاز پنجاب سے کرینگی وہ پنجاب کے ہربڑے اور چھوٹے شہر کا دورہ کرینگی جہاں پر وہ پارٹی عہدیداران اور کارکنان سے تفصیلی ملاقاتیں کرینگی تاکہ پارٹی کو ہر سطح پرری آرگنائزکیا اور فعال بنایا جاسکے۔