تھرسڈے ٹائمز(ایڈیٹوریل ڈیسک) مسلم لیگ ن کی سینئیر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز ہفتہ 28 جنوری رات آٹھ بجے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرینگی اس بات کا اعلان وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کیا۔
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ جو اس وقت لندن میں موجود ہیں انکی پارٹی قائد میاں نواز شریف اور سینئر نائب صدر مریم نواز سے تفصیلی ملاقاتیں جاری ہیں انہوں نے میاں نواز شریف کی ہدایت پر اپنا قیام لندن میں بڑھا دیا ہے اور اب وہ بھی مریم نواز کے ہمراہ 27 جنوری کو لندن سے روانہ ہونگے اور 28 جنوری کوپاکستان پہنچیں گے۔
واضع رہے کہ مریم نوازپچھلے چند ماہ سے اپنے چیک اپس اور ٹریٹمنٹ کیلئے لندن میں مقیم تھیں انکی کچھ عرصہ قبل ہی جینیوا میں گلے کی سرجری ہوئی ہے۔
مریم نواز شریف پاکستان واپسی کے بعد پارٹی کی ری آرگنائزیشن کرینگی اوراس کے لیے وہ ملک بھر کے دورے کرینگی۔
مریم نواز یکم فروری سے پارٹی آرگنائز کرنے کی مہم کا آغاز پنجاب سے کرینگی جس کیلئے وہ پنجاب کے طول و عرض کے تمام بڑے اور چھوٹے شہروں کا دورہ کرینگی جہاں پر وہ پارٹی عہدیداران، کارکنان اور سوشل میڈیا ورکرز سے تفصیلی ملاقاتیں کرینگی تاکہ مسلم لیگ ن کو آنے والے الیکشن کیلئے ہر سطح پر ری آرگنائز کر کے بھرپور فعال بنایا جاسکے۔