In order to clarify the structure of this column, which was originally published as a Twitter thread, for publication, it has been edited and reviewed. It may have lost some of its original meaning in this process.
کیا ہم بھول جائیں؟ کیا ہمیں بھولنا ہوگا کہ کہ دوہزار تیرہ میں اقتدار ملتے ہی جرنیلوں نے دھرنے ارینج کروائے کیا ہمیں یہ بھی بھولنا ہوگا کہ ڈان لیکس کروایا گیا اورچیف ایگزیکٹو کا آرڈر ریجیکٹ کیا گیا۔ ہمیں یہ بھی بھولنا ہو گا کہ فیض آباد دھرنا کروایا گیا ہمیں بھولنا ہوگا کیسے کفر غداری فتوے لگائے گئے ہمیں بھولنا ہوگا کہ اسٹیبلشمنٹ نے عدلیہ کو استعمال کرکے نوازشریف کو نااہل کروایا۔ ہمیں بھولنا ہوگا کہ مرحوم جج ارشد ملک سے فیصلے کروائے گئے ہمیں بھولنا ہوگا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے ذریعہ طلال چوہدری دانیال عزیز اور نہال ہاشمی کو نااہل کروایا گیا۔
کیا ہمیں بھولنا ہو گا کہ نواز شریف کو گاڈ فادراور سسلین مافیا القابات سے نوازا گیا کیا ہمیں بھولنا ہوگا کہ پہلے باپ بیٹی کو ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا اور ایک مرتبہ پھر جیل میں قید والد سے ملنے آنیوالی مریم نواز کو والد کے سامنے گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا گیا ہمیں بھولنا ہوگا کہ باپ بیٹی کے ساتھ جنگی قیدیوں جیسا سلوک روا رکھا گیا ہمیں بھولنا ہو گا کہ جیلر نے بیمار اہلیہ سے گفتگو کروانے سے اس لئے انکار کیا کہ کال کرنے کیلئے منٹ ختم ہو چکے تھے۔
ہمیں بھولنا ہوگا کس طرح بستر مرگ پرپڑی کلثوم نوازکی بیماری کا مزاق اڑایا گیا ہمیں بھولنا ہو گا کہ بلوچستان میں حکومت کس طرح گرائی گئی ہمیں بھولنا ہوگا کہ سینٹ میں کیسا گھناونا کھیل رچایا گیا۔ ہمیں بھولنا ہوگا کہ نوازشریف پہ جوتا پھینکوایا گیا ہمیں بھولنا ہوگا احسن اقبال کوگولی مروائی گئی ہمیں بھولنا ہوگا خواجہ آصف پہ سیاہی انڈیلی گئی ہمیں بھولنا ہوگا جاویدلطیف پہ حملہ کروایا گیا اورجیل میں ناحق بند کروایا گیا ہمیں بھولنا ہوگا کہ رانا ثنا اللہ پرپندرہ کلو ہیروئن ڈلوا کر سزائے موت کے قیدی کی چکی میں رکھ کر بے دردی سے پیسا گیا۔
ہمیں بھولنا ہوگا کہ جنرل سلیکشن میں خادم جیسے ہیرے میدان میں اتارے اور نوازلیگی امیدواروں کی وفاداریاں تبدیل کروائی گئیں۔ ہمیں بھولنا ہوگا کہ ایک کٹھ پتلی کو اقتداردلوایا گیا ہمیں بھولنا ہو گا کہ احتساب نام پہ نوازلیگیوں کو ڈیتھ سیل میں قید کروایا گیا۔ ہمیں بھولنا ہو گا کہ نواز شریف کی والدہ محترمہ شمیم اختر کے جسد خاکی بارے کیا کہا گیا ہمیں بھولنا ہو گا کہ سپہ سالار نے مولانا غفور حیدری کو کیا پیغام دیا۔ ہمیں بھولنا ہوگا کہ جنرل عاصم باجوہ کی کتنی کمپنیاں ہیں ہمیں بھولنا ہوگا کہ کراچی ہوٹل میں ٹھہری مریم نواز کے کمرے کا دروازہ کس نے توڑا اور سمیش کروانے کی دھمکی دی گئی ہمیں بھولنا ہوگا گوجرانوالہ تقریر کے بعد نوازلیگیوں کو غداراور دیش دروہی کہا گیا۔
ہمیں بھولنا ہوگا کہ میاں جاوید لطیف کو جنگی قیدی بنایا گیا۔ ہمیں بھولنا ہو گا کہ اسٹیبلشمنٹ کے پروردہ حکمرانوں نے عوام کو چینی لائن میں لگوایا ہمیں بھولنا ہو گا کہ باجکوگروپ نے15ہزار ارب مزید قرض چڑھایا ہمیں بھولنا ہوگا کہ کشمیر کا سودا کیا گیا اور قوم کو ایک ٹانگ پر کھڑا کروایا گیا۔
ہمیں بھولنا ہوگا کہ کراچی ڈسکہ نوشہرہ وزیرآباد نے نوازشریف بیانیہ کو ووٹ دیا ہمیں یہ بھی بھولنا ہو گا کہ عوام نے 2018 میں نوازشریف کے اسی بیانیہ کو ووٹ دیا تھا۔ ہمیں بھولنا ہو گا کہ فالج زدہ ہاشمی آپکے بیانیہ پہ پہرہ دیتا رہا جاوید لطیف بیانیے کو اٹھا کر چلتا رہا۔ ہمیں یہ بھولنا ہوگا کہ وقار سیٹھ نے مفاہمت کا راستہ نہیں اپنایا ہمیں یہ بھی بھولنا ہوگا کہ شوکت صدیقی اج بھی اپنی بات کے ساتھ کھڑا ہے ہمیں یہ بھی بھولنا ہوگا کہ فائز عیسی نے کسطرح اپنے بیانیہ پہ ڈٹ کے جابر حکمرانوں کا مقابلہ کیا اور ہمیں لڑائی کرنے کا گُر سلیقہ سکھا گیا۔ ہمیں یہ بھی بھولنا ہوگا کہ ابصار عالم مطیع اللہ جان اسد علی طور جیسے صحافی اج بھی اسی باجکو گروپ کے خلاف میدان میں ہیں جن کے پیچھے ایک کروڑ اٹھائیس لاکھ ووٹر کی سپورٹ موجود نہیں۔
ہمیں یہ بھی بھولنا ہوگا کہ ہم نے اقدار کی سیاست نعرہ لگایا تھا کاش کہ ہم جاوید لطیف جتنا جگر رکھتے۔ ہمیں کیا ہمیں سب کچھ بھول کر ایک مرتبہ پھر اسی عطار کے لونڈے سے دوا لینے کی جانب دھکیلا جارہا ہے جس نے انجینرنگ کے زریعہ نوازشریف کا نام نشان مٹانے کی کوشش کی اور ہمیں باور کروایا گیا کہ ہمیں ماضی کی غلطیوں کو بھلا کر آگے بڑھنا ہوگا۔
کیا یہ ممکن ہے ہم سب بھول پائیں؟
راجہ کبیر کمال لکھتے ہیں
منجی دا ترٹ گیا پاوا
Boht achi tehreer zabarsast kabir raja sahb
راجہ کبیر صاحب کے قلم سی لکھی گئی ایک تلخ سچائی?
Raja Sbb tareekh nahi bhulaegi.. Jo yeh sabaq bhool gya ussy tareekh bhool jaegi