تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ انکی حکومت نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے گرائی ہے۔
واضع رہے کہ عمران خان اس سے قبل اپنی حکومت گرانے کا الزام پہلے امریکہ پر لگاتے رہے پھر انہوں نے سابق آرمی چیف جنرل باجوہ پر اپنی حکومت گرانے کا الزام لگایا پھر آصف زرداری اور نواز شریف پر حکومت گرانے کا الزام دھرا اور اب انہوں نے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی پر تحریک انصاف کی اپنی حکومت گرانے کا الزام لگا دیا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ میری حکومت گرانے سب سے زیادہ بھاگ دوڑ محسن نقوی نے کی انہوں نے کہا کہ ممبران اسمبلی کی خرید و فروخت میں بھی محسن نقوی ہی ملوث تھا اور اسکے سابق آرمی چیف جنرل باجوہ سے بھی تعلقات تھے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ محسن نقوی کے بارے میں آصف زرداری کہتے تھے کہ یہ میرا بیٹا ہے تو سوچیں زرداری اتنا کرپٹ ہے تو پھر جس کو وہ اپنا بیٹا سمجھتا ہے وہ کیسا ہوگا۔
عمران خان نے کہا کہ محسن نقوی تحریک انصاف کا بدترین دشمن ہے اسکے چینل پر ہروقت تحریک انصاف کیخلاف پراپیگنڈہ چلایا جاتا ہے اور ہماری حکومت گرانے میں اسکا سب سے بڑا ہاتھ ہے اور اسکو اب نگران وزیراعلی بنا دیا گیا ہے اور اسکا ایک ہی ایجنڈا ہوگا کہ تحریک انصاف کو دھاندلی کرکے الیکشن میں ہرایا جائے۔