تحریک انصاف کے سربراہ کا بشری بی بی سے نکاح پڑھانے والے نکاح خواں مفتی سعید خان کا کہنا ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح بشری بی بی کی طلاق کی عدت میں ہوا واضع رہے کہ انہی مفتی سعید نے عمران خان کا ریحان خان کیساتھ بھی نکاح پڑھایا تھا مفتی سعید تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے بھی رکن ہی۔
مفتی سعید جیو ٹی وی کے پروگرام جرگہ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ عمران خان نے جو کچھ پاکپتن میں کیا میں اس سے بری الذمہ اور بیزار ہوں۔
نکاح خواں مفتی سعید نے مزید کہا کہ عمران خان کا بشری بی بی سے دو مرتبہ نکاح پڑھایا کیونکہ پہلے نکاح کے بعد مجھے بتایا کہ پہلے نکاح سے پہلے مجھے اصل حقائق نہیں بتائے گئے تھے اسلئے وہ نکاح فاسد قرار پایا اور پھر دوسرا نکاح پڑھایا گیا۔
مفتی سعید نے انکشاف کیا کہ عمران خان کا بشری بی بی سے پہلا نکاح پڑھانے سے قبل جب ان سے پوچھا کہ عدت ہوگئی تو مجھے کہا گیا کہ عدت پوری ہوچکی ہے لیکن بعد میں مجھے پتہ چلا کہ بشری بی بی کی طلاق کی عدت پوری نہیں ہوئی تھی اسلئے دوبارہ ایک ماہ بعد دوسرا نکاح پڑھایا گیا۔
Its mean 1 month drive on learning licence?