سابق وزیراعلی پنجاب پرویزالہی نے مسلم لیگ ق کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک شخص(فوادچوہدری) کی گرفتاری کا بڑا افسوس ہے اگروہ پہلے پکڑے جاتے تو ہمارا کام بڑا آسان ہوجانا تھا۔
پرویزالہی نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ بیٹھنے والے انکی جماعت کو لے دے گئے ہیں میں نے انکو کہا تھا کہ کیا آپکو پچیس مئی یاد نہیں رہا بار بار آزمائش میں نہ ڈالیں انکو کہہ کہہ کر تھک گیا تھا کہ اسمبلی کو مدت پوری کرنے دیں۔
سابق وزیراعلی نے کہا کہ اللہ تعالی کے بعد عمران خان نے ہمیں وزارت اعلی دی اور انہوں نے کہا کہ آپ نے پانچ برسوں کا کام پانچ ماہ میں کردیا ہے۔
پرویز الہی نے کہا کہ نگران وزیراعلی محسن نقوی کا کام فری اینڈ فیئر الیکشن کروانا انکو فوری طور پر الیکشن کی تاریخ دینے چاہیے اورفری اینڈ فیئر الیکشن کروانے چاہییں۔