وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ میری کوشش ہوگی کہ عمران خان جب گرفتاری دینے آئینگے تو انکو اسی سیل میں رکھا جائے جس سیل میں انہوں نے مجھے رکھا تھا یہ بات رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہی۔
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ عمران خان کو جیل میں جیل مینویل کیمطابق ہرچیز مہیا کی جائیگی انکو کھانا، ادویات ہر چیز دی جائیگی لیکن وہاں کوئی ممنوعہ چیز مہیا نہیں کی جائیگی یہ تو میرے اوپر سیل میں چیونٹیاں چھوڑتے تھے لیکن ان پر کوئی چیز نہیں چھوڑی جائیگی۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ اگر یہ گرفتاریاں دینے آتے ہیں تو جتنے لوگوں جو جیل میں رکھنا ہے اسکے لیے ہمارے پاس مکمل گنجائش موجود ہے یہ وہاں ایک ماہ رہیں تو انکو پتہ چلے کہ جیل کیا ہوتی ہے آج تو یہ کہتے ہیں جیل بھرو پھر انہوں نے کہنا ہے کہ جیل خالی کرو۔
اس سوال کے جواب میں کہ اگررانا ثنا اللہ آپکو اور عمران خان دونوں جیل میں بند گئے تو کیا ہوگا تو رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میں اسکے لیے بھی تیار ہوں کہ عمران خان اور مجھے دونوں کو جیل کے سیل میں بند کیا جائے اور جب تک دونوں رضامند نہ ہوں تب تک جیل سے کسی کو رہا نہ کیا جائے۔