برطانوی اخبارڈیلی میل کیمطابق سابق پاکستانی وزیراعظم اور سربراہ تحریک انصاف اس وقت اپنا سیاسی کیرئیر بچانے کی تگ ودو میں مصروف ہیں۔ پاکستانی الیکشن قوانین کیمطابق ہرامیدوارکو اپنی بیوی اور بچوں کی تفصیلات کاغذات نامزدگی میں بتانا ہوتی ہیں لیکن عمران خان ایسا کرنے سے قاصر رہے۔
اخبار کیمطابق عمران خان نے 2018 میں الیکشن انتخابات کے موقع پر اپنی بیوی اور دو بیٹوں کے نام تو کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے لیکن اپنی بیٹی ٹیریان وائٹ جو انکی سابقہ گرل فرینڈ سیتا وائٹ میں سے ہیں انکو ظاہر کرنے سے قاصر رہے اور اب ہائیکورٹ نے عمران خان کواپنی بیٹی ٹیریان وائٹ کو الیکشن کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پرعدالت میں طلب کرلیا ہے۔
اگر عمران خان قصور وار پائے گئے تو اسکے نتیجہ میں عمران خان اگلے پانچ برس کیلئے الیکشن لڑنے اور کوئی بھی پبلک آفس ہولڈ کرنے کیلئے نااہل قرار دیے جاسکتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ وہ مارچ میں ہونے والے اس سال ہونے والے قومی انتخابات میں شاید حصہ نہیں لے سکیں گے۔
اخبار لکھتا ہے کہ عمران خان کے حامیوں نے اس مقدمے کو سیاسی طور پر محرک قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے، اور حکومتی جماعتوں پر الزام لگایا ہے کہ وہ اسے عمران خان کو نااہل قرار دینے کے لیے استعمال کر رہی ہیں، اور ایک قدامت پسند مسلم معاشرے میں ان کی ساکھ کو داغدار کر رہی ہے، جہاں شادی کے بغیر بچوں کا پیدا ہونا معیوب سمجھا جاتا ہے۔
واضع رہے کہ عمران خان کی بیٹی ٹیریان جو اب 27 برس کی ہوچکی ہیں وہ عمران خان کی 1995 میں ارب پتی جیمز گولڈ اسمتھ کی بیٹی 21 سالہ جمائما گولڈ اسمتھ سے شادی سے تین سال قبل پیدا ہوئی تھیں۔
اخبار کیمطابق عمران خان نے ٹیریان کی پیدائش کے بعد اسکا والد ہونے کا انکار کیا تھا جس پرانکی سابقہ گرل فرینڈ سیتا وائٹ انہیں امریکی عدالت میں لے گئی تھیں جس نے عمران خان کو ڈی این اے ٹیسٹ کا کہا لیکن عمران خان کے انکار کے بعد 1997 میں فیصلہ دیا تھا کہ عمران خان ہی ٹیریان وائٹ کے والد ہیں۔
سابقہ گرل فرینڈ اور ٹیریان وائٹ کی والدہ سیتا وائٹ کے انتقال کے بعد عمران خان نے اپنی بیٹی ٹیریان جو اس وقت بارہ برس کی تھیں انکو اپنی کفالت میں لے لیا تھا اوراسکی پرورش لندن میں موجود عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان نے کی۔