spot_img

Columns

Columns

News

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 13 روپے 6 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے جبکہ کیروسین آئل کی قیمت میں11 روپے 15 پیسے کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

حکومتی مجوزہ آئینی ترامیم کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

ذرائع کے مطابق آئین کی متعدد شقوں میں ترمیم کی تجاویز زیر غور ہیں، جن میں چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری سپریم کورٹ کے پانچ سینئر ججز کے پینل سے کرنا، ہائیکورٹ کے ججز کا دیگر صوبوں میں تبادلہ، بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ، منحرف اراکین کے ووٹ کے حوالے سے اصلاحات، اور آئینی عدالت میں اپیل کے نئے نظام کی تجویز شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کی درخواست تاخیری حربہ ہے، فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے سنگیں نتائج ہوں گے۔ سپریم کورٹ

الیکشن کمیشن کی جانب سے وضاحت کی درخواست تاخیری حربہ ہے، الیکشن کمیشن نے فیصلے پر عملدرآمد نہ کیا تو اسکے سنگین نتائج ہوں گے، واضح معاملہ کو پیچیدہ بنانے کی کوشش مسترد کی جاتی ہے۔

عمران خان نے کل اداروں پر جو حملہ کیا، اس کے قانونی نتائج بھگتنا ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری

عمران خان نے اپنی سیاست چمکانے کیلئے ہر ادارے پر حملہ کیا، قیدی نمبر 804 نے کل آرمی چیف اور چیف جسٹس پر جو حملہ کیا اسکے قانونی نتائج بھگتنا ہونگے، انکے فارم 45 فارم 47 پراپیگنڈا سے متعلق بڑی کہانی سامنے آنیوالی ہے، یہ عوام کو منہ نہ دکھا سکیں گے۔

Donald Trump: No more debates with Kamala Harris

VIRGINIA (The Thursday Times) — Republican nominee Donald Trump announced...
Op-Edعمران خان آئیڈیل کیوں؟
spot_img

عمران خان آئیڈیل کیوں؟

جب تک اقتدار پر مسلط رہا تو اسٹیبلشمنٹ کی چھتری تلے دبکا رہا اور جیسے ہی اقتدار سے نکلا تو اسی اسٹیبلشمنٹ کے لتے لینے شروع کر دئیے؛ وہ بھی صرف اس لیے کہ اسے اقتدار سے کیوں نکالا ؟جبکہ وہ بیبا بچہ بن کر ہر بات مانتا تھا۔

Op-Ed
Op-Ed
Want to contribute to The Thursday Times? Get in touch with our submissions team! Email views@thursdaytimes.com
spot_img

وہ لوگ جنہوں نے روزِ اول سے ہی عمران خان کو ایک زبان دراز ڈھونگی اور دھوکے باز کے طور پر پہچان لیا تھا؛ ان کی عقل، فہم اور فراست کی تو کیا ہی بات کریں لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جو دس سال خیبر پختونخواہ میں تباہی اور پونے چار سال مرکز میں بربادی مچانے کے باوجود عمران خان کو لیڈر اور آئیڈیل مانتے ہیں اور اس کے لیے جان کی بازی(منہ زبانی) لگانے کو بھی تیار ہیں۔ یہ اور بات ہے کہ لاہور سے جیل صرف 81 گئے، پشاور سے کوئی نہیں اور راولپنڈی سے ابھی تک صرف 10 کے گرفتاری دینے کی خبر آئی ہے۔ خیر یہ ایک الگ موضوع ہے۔

اصل موضوع یہ ہے کہ آخر ایسا کیا ہے کہ کچھ لوگ ابھی تک عمران خان عمران خان کرتے نظر آتے ہیں؟

ہمارے اردگرد جوان، بچے، بڑے بوڑھے، ہمارے بزرگ، ہمارے ہم عمر اور ہمارے بچوں میں بھی عمران خان کے لیے پسندیدگی نظر آتی ہے جبکہ سیاسی میدان میں اور بطور وزیراعظم عمران خان کے کریڈٹ پر کوئی ایک کارنامہ بھی نہیں ہے۔

جب تک اقتدار پر مسلط رہا تو اسٹیبلشمنٹ کی چھتری تلے دبکا رہا اور جیسے ہی اقتدار سے نکلا تو اسی اسٹیبلشمنٹ کے لتے لینے شروع کر دئیے؛ وہ بھی صرف اس لیے کہ اسے اقتدار سے کیوں نکالا ؟جبکہ وہ بیبا بچہ بن کر ہر بات مانتا تھا۔

عمران خان کے سر پر اسٹیبلشمنٹ کی شفقت کا ہاتھ ہے، یہ بات تو 2014 دھرنے کے دوران ہی کھل کر سامنے آ گئی تھی جب چند ہزار کے ہجوم کو لے کر منتخب وزیراعظم کو مستعفی ہو جانے کے پیغامات بھجوائے جاتے تھے۔ بہت سے آئین پسند اس وقت بھی پی ٹی آئی کی سپورٹ چھوڑ گئے تھے لیکن بہرحال بہت سے ایسے بھی تھے جو بلند بانگ دعوؤں کے سحر میں کھوئے ہوئے تھے اور بالآخر 2018 کے عام انتخابات میں آر ٹی ایس بٹھا کر ان بلند بانگ دعوؤں کی حقیقت جاننے کا موقع دے دیا گیا۔

حکومت کے پہلے ہی سال آنے والے ادویات، چینی اور آٹا سکینڈل نے ایمانداری کے ڈھول کا پول کھولا تو مثبت رپورٹنگ کے سائے تلے صبر و انتظار کے پیغامات کے ساتھ ساتھ دبی دبی آوازیں یہ بھی سننے کو ملیں کہ خود تو ‘کورپٹ’ نہیں ہے نا !!!

لیکن پھر تو نالائقی و نااہلی کا جمعہ بازار ہی لگ گیا۔اگرچہ مثبت رپورٹنگ کا دور تھا، اداروں کی سپورٹ تھی، اعلیٰ فوجی افسران دائیں بائیں کھڑے تھے اور میڈیا و سوشل میڈیا پر حمایت کرنے والوں کے لیے خزانوں کے منہ کھلے ہوئے تھے اور وہ گوبر کو حلوہ بنا کر پیش کرنے میں پیش پیش تھے۔

مخالفین کو سیاسی مقدمات اور گرفتاریوں میں الجھا رکھا تھا اور ان کی چوں تک نہ نکلتی تھی لیکن بہر حال وہ کہتے ہیں نا کہ حقیقت چھپ نہیں سکتی بناوٹ کے اصولوں سے کہ خوشبو آ نہیں سکتی کبھی کاغذ کے پھولوں سے تو یہی کچھ عمران خان کے معاملے میں بھی تھا۔

موصوف نے ساری عمر صرف الزامات ہی لگائے تھے اور بلند و بانگ دعوے ہی کیے تھے۔ اب بھی بس زبان ہی چلتی رہی اور ملکی معاملات بد سے بدتر اور بدترین ہوتے چلے گئے کہ مسلط کرنے والوں کو بھی اپنی عزت کی پڑ گئی۔

پھر ایمانداری کا بھرم بھی کھلتا ہی چلا گیا۔

توشہ خانے کے تحائف کی چوری اور انہیں بیچنے کا معاملہ سامنے آیا، ملک ریاض سے رشوت اور ہیرے کی انگوٹھیوں کی فرمائشیں، اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے پنجاب میں تبادلوں اور پوسٹنگز میں رشوت کی کہانیاں کھلنے لگیں اور اس طرح ‘کورپٹ تو نہیں ہے’ کا بھانڈا سرِ بازار پھوٹ گیا۔

یہ تو ہوئی مالی کرپشن اور اب اخلاق و کردار کی بات کرتے ہیں تو موصوف کا کردار کیسا ہے؟ یہ بات تو 80 کی دہائی سے ہی دنیا جانتی ہے۔ وہ کردار جس کے بارے میں دعویٰ یہ تھا کہ وہ ماضی کا قصہ ہے اور اب موصوف توبہ کر کے رحونیت کی طرف مائل ہیں اور اسی رحونیت کی وجہ سے بشریٰ بی بی ان کی زندگی میں آئیں اور ایسی آئیں کہ صبر کا پیمانہ لبریز کرتے ہوئے عدت میں ہی نکاح کر بیٹھے؛ خیر اسے ذاتی زندگی کہہ کر نظر انداز بھی کر دیا جائے تو بعد ازاں آنے والی آڈیوز سے پتہ چلتا ہے کہ موصوف نے توبہ تو کبھی کی ہی نہیں بلکہ دوران وزارتِ عظمیٰ بھی وہ اپنے انہیں ازلی کرتوتوں کا گند گھولتے رہے۔

یعنی عمران خان نہ تو ایماندار ہے، نہ صاحبِ کردار ہے اور نہ ہی اس میں ملک چلانے کی کوئی اہلیت ہے تو پھر اب سوال وہی جس کا ذکر آغاز میں کیا تھا کہ ایسا کیا ہے کہ لوگ آج بھی اسے فالو کر رہے اور لیڈر مانتے ہیں؟

یقیناً آپ سب بھی یہ بات سوچتے ہوں گے کہ آخر کیوں عمران خان اپنی تمام تر مالی، اخلاقی اور کردار کی بددیانتی کے باوجود جوانوں اور بزرگوں میں یکساں مقبول ہے؟

مجھے لگتا ہے کہ اس کا تعلق انسانی نفسیات سے ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنی ذاتی زندگیوں کی کمیوں، کجیوں اور کمزوریوں سے عاجز عمران خان میں اپنا آئیڈیل تلاش کرتے ہیں۔ انہیں اگر موقع ملتا تو یہ عمران خان جیسی زندگی گزارتے لیکن معاشرتی پابندیوں، مذہبی حدبندیوں اور ذاتی کمزوریوں نے ان کی بہت سی خواہشات کو تشنہ چھوڑ دیا۔

بہرحال یہ ایک رخ اور پہلو ہے لیکن یہ پہلو مجھے اس لیے توانا لگتا ہے کہ اگر انہیں تکلیف کسی کرپشن، بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال یا کک بیکس سے ہوتی تو پھر یہ سوال تو وہ عمران خان سے بھی کرتے کہ آخر کرپشن کے خلاف جدو جہد کا نعرہ لگانے والے عمران خان نے خود کرپشن سے ہاتھ کیوں رنگے؟ عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی مثالیں دینے والا اپنے احتساب سے کیوں بھاگتا ہے؟ امیر اور غریب کے لیے ایک جیسے انصاف کے معیار کے دعویدار کا پیمانہ اپنے لیے مختلف کیوں ہے؟ ریاستِ مدینہ بنانے کے دعوے کرنے والے کا کردار کیوں مثالی نہیں ہے؟ صادق و امین کا سرٹیفکیٹ لینے والے نے اس سرٹیفکیٹ کی لاج کیوں نہیں رکھی؟

The contributor, Naddiyya Athar, has an MA in Urdu Literature.
Subscribe
Notify of
guest
2 Comments
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments
Muhammad Kamranullah Khan
Muhammad Kamranullah Khan
1 year ago

خوبصورت تحریر
ماشااللہ

Summiyya
Summiyya
1 year ago

بہت خوب۔ اچھا تجزیہ ہے۔

Read more

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
error: