مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فتنہ فساد اور انتشار ہے جو نہ خود کوئی کام کرتا ہے نہ ہی کسی کو کام کرنے دیتا ہے انہوں نے یہ بات فیصل آباد میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا دشمن پانامہ بنچ ہے اچھا بھلا ملک نواز شریف کی قیادت میں ترقی کررہا تھا لیکن پھر پانامہ بنچ کو مصیبت پڑ گئی اور نواز شریف کو انہوں نے نکال باہر کیا۔
چیف آرگنائزر ن لیگ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو مخاطگ کرتے ہوئے کہا کہا کہ نواز شریف کو نکالنے اور عمران خان کو لانے والے ثاقب نثار آج تم جتنا مرضی عمران خان سے صادق و امین کا سرٹیفکیٹ واپس لو لیکن جان لو یہ قوم تمہیں کبھی معاف نہیں کریگی۔
اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ پانامہ بنچ والوں نے صرف نواز شریف سے دشمنی اور انتقام نہیں لیا بلکہ
غریب کی دو روپے کی روٹی سے دشمنی کی
غریب پچاس روپے کلو چینی سے دشمنی کی
غریب کے بچوں کے روزگار سے دشمنی کی
سستی بجلی اور پاکستان کی ترقی سے دشمنی کی۔
انہوں نے اس موقع پر پانامہ بنچ میں موجود ثاقب نثار اور آصف سعید کھوسہ سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ بتاو کیوں تم نے آئین قانون کا تماشہ بنایا اور کیا تمہارے گھروں میں بھی بچے سستی روٹی کو ترستے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانامہ بنچ نے صرف نواز شریف کو نہیں نکالا بلکہ انہوں نے ایک نالائق نااہل بدکردار بدعنوان بدتہذیب ایک گھڑی چور کو قوم کے سروں پر مسلط کردیا۔
پانامہ بنچ پر مشتمل ججزسے مزید سوال پوچھتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پانامہ بنچ والو بتاو تم نے کیسے ایک نشئی منشیات زدہ شخص کو قوم کے سروں پر مسلط کردیا جسکا ٹوٹل اکنامک ویزن انڈے کٹے وچھے مرغیاں اور بھنگ کی کاشت تھی ضمانت پارک سے لیکر بنی گالہ تک صرف ایک ہی چیز نظر آتی ہے اور وہ ہے بھنگ کے اثرات۔
مریم نواز نے کہا کہ یہ ایسا لیڈر نہیں بلکہ گیدڑ ہے جس نے اپنی حفاظت کیلئے خواتین کارکنان رکھی ہوئی ہیں نواز شریف نے اپنے کارکنان کو ڈھال نہیں بنایا بلکہ کارکنوں کے آگے نواز شریف اور اسکی بیٹی ڈھال بن کر کھڑے ہوگئے۔
چیف آرگنائز ن لیگ نے کہا کہ عمران خان ایسا بزدل گیدڑ ہے جو ہر روز دروازہ کھول کر چیک کرتا ہے کہ خواتین اسکی حفاظت کیلئے بیٹھی ہوئی ہیں یا نہیں اور انکے ساتھ جو زمان پارک میں ہوتا ہے وہ کہانیاں بیان نہیں کی جاسکتیں۔
اس موقع پر مریم نواز نے تحریک انصاف کے گذشتہ روز مرنے والے کارکن کیلئے دعائے مغفرت کی اور اسکی فیملی کیلئے صبر کی دعا کی۔
مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ عمران خان عدالت کے بلانے پر کہتا ہے میں بیمار بزرگ معذور 72 برس کا ہوں لیکن جب جلسہ کرنا ہوتا ہے تو نہ بیماری نہ بزرگی نہ معذوری اور نہ ہی 72 برس کی عمر یاد آتی ہے۔
ن لیگی لیڈر نے کہا کہ نواز شریف نے اپنا فیصلہ اللہ تعالی پر چھوڑ دیا تھا اور آج اللہ کا معجزہ دیکھو کہ نواز شریف کیخلاف سازشیں کرنے والے ایک ایک کرکے خود بول رہے ہیں کہ ہم نے نواز شریف کیخلاف سازش کی تھی یہ پانامہ بنچ کے نہیں آسمان والے کے فیصلے ہیں جنہیں ماننا پڑتا ہے۔
مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ الیکشن سے پہلے کچھ فیصلے ہونا باقی ہیں یہ نہیں ہوسکتا کہ ایک طرف بے گناہ نواز شریف کی دو سو پیشیاں اور دوسرے جانب مہا چور عمران خان کی صرف دو پیشیاں ایک طرف نواز شریف مریم نواز ن لیگیوں کی دو دو برس کی جیل اور دوسری طرف صرف دو گھنٹوں میں بیل۔
چیف آرگنائزر ن لیگ نے کہا کہ بڑے بڑے وزیراعظم دیکھے پھانسیاں چڑھتے وزیراعظم دیکھے جلاوطن ہوتے وزیراعظم دیکھے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزیراعظم نکالے جاتے دیکھے لیکن ملک کی تاریخ میں کبھی ایسا گھڑی چور وزیراعظم نہیں دیکھا۔
مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ الیکشن ہوگا لیکن پہلے احتساب ہوگا الیکشن ہوگا لیکن پہلے ترازو ترازو کے دونوں پلڑے برابر ہونگے۔