Columns

News

الیکشن کمیشن کی درخواست تاخیری حربہ ہے، فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے سنگیں نتائج ہوں گے۔ سپریم کورٹ

الیکشن کمیشن کی جانب سے وضاحت کی درخواست تاخیری حربہ ہے، الیکشن کمیشن نے فیصلے پر عملدرآمد نہ کیا تو اسکے سنگین نتائج ہوں گے، واضح معاملہ کو پیچیدہ بنانے کی کوشش مسترد کی جاتی ہے۔

عمران خان نے کل اداروں پر جو حملہ کیا، اس کے قانونی نتائج بھگتنا ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری

عمران خان نے اپنی سیاست چمکانے کیلئے ہر ادارے پر حملہ کیا، قیدی نمبر 804 نے کل آرمی چیف اور چیف جسٹس پر جو حملہ کیا اسکے قانونی نتائج بھگتنا ہونگے، انکے فارم 45 فارم 47 پراپیگنڈا سے متعلق بڑی کہانی سامنے آنیوالی ہے، یہ عوام کو منہ نہ دکھا سکیں گے۔

Donald Trump: No more debates with Kamala Harris

VIRGINIA (The Thursday Times) — Republican nominee Donald Trump announced...

آئی ایم ایف پروگرام میں بڑی پیش رفت، ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو طلب

پاکستان نے آئی ایم ایف کی جانب سے عائد سخت شرائط پوری کر لی ہیں، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایگزیکٹو بورڈ 25 ستمبر کو پاکستان کے 7 ارب ڈالرز قرض کی درخواست کا جائزہ لے گا، یہ قرض معاشی استحکام اور زرمبادلہ ذخائر ذخائر میں اضافہ کے مقاصد پورے

علی امین گنڈا پور نے افغانستان سے مذاکرات کا بیان دے کر وفاق پر حملہ کردیا ہے، خواجہ آصف

کوئی صوبہ کسی دوسرے ملک سے براہِ راست مذاکرات نہیں کر سکتا، علی امین گنڈا پور کا افغانستان سے براہِ راست مذاکرات کا بیان وفاق پر حملہ ہے، پی ٹی آئی کے 4 سالہ دورِ حکومت میں اپوزیشن کو دیوار سے لگایا گیا، مجھ پر آرٹیکل 6 لگایا گیا۔
spot_img
spot_img
Newsroomتحریک انصاف حکومت کے بیشتر معاملات جنرل فیض اور جنرل آصف غفور...

تحریک انصاف حکومت کے بیشتر معاملات جنرل فیض اور جنرل آصف غفور چلاتے تھے، ندیم افضل چن

عمران خان کے دورِ حکومت میں بیشتر حکومتی معاملات اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور چلاتے تھے، عمران خان انھی دو لوگوں پر انحصار کرتے تھے کیونکہ یہ عمران خان کیلئے آنکھ اور کان تھے۔

spot_img

وی نیوز کے صحافی عمار مسعود کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق معاونِ خصوصی برائے وزیراعظم ندیم افضل چن نے انکشاف کیا کہ عمران خان کے دورِ حکومت میں بیشتر حکومتی معاملات اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور چلاتے تھے، عمران خان انھی دو لوگوں پر انحصار کرتے تھے کیونکہ یہ عمران خان کیلئے آنکھ اور کان تھے۔ جنرل فیض اسٹیبلشمنٹ نہیں بلکہ تحریک انصاف اور عمران حکومت کا حصہ تھے اور روزانہ وزیراعظم کے چیمبر میں پائے جاتے تھے۔ندیم افضل چن نے بتایا کہ انہیں اس سے پہلے لگتا تھا کہ شاید آئی ایس آئی کے سربراہ سے ہاتھ ملانے پر کوئی زلزلہ آ جاتا ہے مگر فیض حمید سے ہاتھ ملانے پر ایسا کچھ نہیں ہوا۔ پیپلز پارٹی کے سابق رکنِ قومی اسمبلی نے انکشاف کیا کہ عمران خان آخری وقت تک جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن آفر کرتے رہے۔

originally published here

پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر تحریکِ انصاف میں شمولیت کے فیصلہ کے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایک سال کے اندر ہی انہیں احساس ہو گیا تھا کہ یہ فیصلہ ان کی غلطی تھی جو کہ حلقہ کی سیاست دیکھتے ہوئے کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان کو بطور لیڈر جوائن کیا تھا مگر ان کے قریب آ کر ان کے قول و فعل کے تضادات سامنے آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے انتخاب میں عثمان بزدار عمران خان کی سب سے بڑی ناکامی تھے۔

ندیم افضل چن نے انکشاف کیا کہ حکومتی اجلاس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا مگر پھر عمران خان کو کہیں اور سے ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ موصول ہوا۔ عمران خان کی گرفتاری کے متعلق انہوں نے کہا کہ اگر سیاسی بنیاد پر قائم کیے گئے کسی مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تو عمران خان کو ہی فائدہ ہو گا۔

پیپلز پارٹی کی قیادت کے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ انہیں بینظیر بھٹو کے ساتھ براہِ راست کام کرنے کا موقع کم ہی ملا، زیادہ تر رابطہ ٹیلی فون یا خط و کتابت کے ذریعہ ہوتا تھا البتہ بینظیر بھٹو اور ذوالفقار بھٹو کے متعلق سنا اور دیکھا کہ ان کی حکومت میں سب کو محسوس ہوتا تھا کہ یہ عوامی دور ہے۔ گورننس کے مسائل ضرور ہیں تاہم پیپلز پارٹی کو آئین، قانون اور انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات کا سہرا ضرور جاتا ہے۔

“اگلا وزیراعظم کون ہو گا” کے سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو سب کو ساتھ لے کر چل سکتی ہے لہذا بلاول بھٹو زرداری کو اگلا وزیراعظم دیکھنا ان کی خواہش ہے۔

عدلیہ بحالی کی تحریک کے متعلق سابق معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی لوگوں نے اس تحریک میں ماریں کھائی ہیں، ہمیں اس وقت صدر آصف زرداری نے کہا کہ یہ بندہ سیاسی عزائم رکھتا ہے اور عدلیہ سمیت پورے سسٹم کو خراب کرے گا، حکومتی اراکینِ اسمبلی کی اکثریت عدلیہ کو بحال کرنے پر زور دیتی تھی لیکن وقت نے آصف زرداری کا موقف درست ثابت کیا۔

پنجاب میں پیپلز پارٹی کے صفایا کے متعلق سوال پر ندیم افضل چن نے کہا کہ 2008 میں مسلم لیگ نواز کو پنجاب میں حکومت بنانے دینا سب سے بڑی غلطی تھی، ہمیں قاف لیگ کے ساتھ مل کر پنجاب میں حکومت بنانا چاہیے تھی مگر میثاقِ جمہوریت کے تحت پرویز مشرف کو نکالنے کیلئے مسلم لیگ نواز کو حکومت بنانے دی اور 6 ماہ بعد مسلم لیگ نواز عدلیہ بحالی کے معاملہ پر وفاقی حکومت سے الگ ہو گئی، بعد میں معلوم ہوا کہ اس کے پیچھے جنرل کیانی کا ہاتھ تھا۔

موروثی سیاست کے متعلق انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سیاسی جماعتوں میں کنٹرولڈ جمہوریت ہے، الیکشن کمیشن کے قوانین اور پارٹی آئین ہمارے عملی اقدامات سے مطابقت نہیں رکھتے۔ انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف سے علیحدگی کے بعد انہیں مسلم لیگ نواز میں شمولیت کی آفر ہوئی، مسلم لیگ نواز کی ہوا چل رہی تھی لیکن موقع پرستی کی بجائے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس ہارنے والا ٹکٹ ہے مگر میں جس طرح کی سیاست کرنا چاہتا ہوں وہ پیپلز پارٹی میں ہی ممکن ہے۔

مسلم لیگ نواز کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کے متعلق انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی ووٹرز کا نواز شریف سے مریم نواز کی طرف منتقل ہونا خوش آئند ہے مگر انہیں اپنی طرز سیاست میں عوامی ٹچ دینا ہو گا۔

انہوں نے پاکستان کو مسائل سے نکالنے کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 300 سرمایہ دار ایسے ہیں جن کی اپنی کوئی جماعت یا فرقہ نہیں مگر وہ ہر جماعت کی آنکھ کا تارا ہیں اور ہر پالیسی سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی حمایت کے حصول کیلئے سرمایہ داروں کو پالیسی میکنگ سے نکالنا ہو گا، سیاست دانوں کو کسی دوسرے طبقہ بالخصوص عدلیہ کی طرف دیکھنے کی بجائے پارلیمان میں بیٹھ کر مسائل حل کرنا ہوں گے۔ الیکٹیبلز کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے اور سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوریت کو فروغ دینا ہو گا۔

کورونا وبا کے دوران آڈیو وائرل ہونے کے متعلق ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ میری عمران خان سے ون آن ون میٹنگ تھی اور میں چاہتا تھا کہ اس کا کوئی گواہ بھی ہو، جہانگیر ترین سے تعلقات اچھے تھے سو میں نے زلفی بخاری کو ساتھ رہنے کا کہا، عمران خان کو اس ملاقات میں جو کچھ کہا وہ ان کیلئے سخت باتیں تھیں۔ ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ انہوں نے عمران خان کو استعفیٰ پیش کیا اور ان سے کہا کہ وزیراعظم آفس، بیوروکریسی اور انٹیلی جنس بیورو مل کر آپ کی سیاسی قیادت کو بدنام کر رہے ہیں، ان کے ٹیلی فون ٹیپ ہوتے ہیں اور انہیں تذلیل کا نشانہ بنایا جاتا ہے تاہم ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان معاملات کا علم اعظم خان کو ہوا جس کا اس وقت کے ڈی جی آئی بی کے ساتھ گٹھ جوڑ تھا اور یوں کچھ دن بعد مجھے نقصان پہنچانے کیلئے میرا واٹس ایپ میسج وائرل کر دیا گیا، اگلے کابینہ اجلاس میں عمران خان ناراض بھی ہوئے کہ یہ آپ نے کیا کہہ دیا جس پر جواب دیا کہ یہ میرا پرسنل میسج تھا اور اس پر انکوائری کروائیں لیکن انکوائری نہیں کروائی گئی۔

اینٹی اسٹیبلشمنٹ طبقہ سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ہمیشہ سے اینٹی اسٹیبلشمنٹ سوچ رہی ہے۔ پہلے یہ طبقہ پیپلز پارٹی کے ساتھ تھا، پھر “ووٹ کو عزت دو” نعرہ لگا تو لوگ نواز شریف کی طرف چل پڑا مگر اب یہ طبقہ عمران خان کے اقتدار سے نکلنے پر ان کے ساتھ ہو گیا ہے۔

 

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
error: