پاکستانی فوج کے ترجمان نے پہلی مرتبہ چیئرمین تحریک انصاف کا نام لیکر کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے بغیر ثبوت حاضر سروس سینئرفوجی افسرپر الزام لگایا۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو الزامات لگائے ہیں اس حوالہ سے وہ کوئی واضع مصدقہ ثبوت پیش نہیں کرسکے۔ یہ تمام الزامات عمران خان کے اپنے ذہن کی اختراع ہیں۔
واضع رہے کہ سربراہ تحریک انصاف نے اپنے اوپر نومبر میں ہونیوالے قاتلانہ حملے کا الزام ایک اعلی فوجی افسر، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ پر لگایا تھا لیکن وہ اس حوالہ سے ابھی تک کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزام افسوسناک، قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے۔ پچھلے ایک برس سے فوجی اور انٹیلی جنس اہلکاروں کو سیاسی مقاصد کیلئے نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ جھوٹے الزامت لگانے بند کیے جائیں۔
ترجمان پاک فوج کہ کہنا ہے کہ وہ الزامات لگانے والے سیاسی رہنماؤں سے کہتے ہیں کہ جھوٹے الزامات لگانا بند کریں اور جھوٹے الزامات لگانے کی بجائے قانونی راستہ اختیار کریں۔ ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ ان تمام الزامت اور جھوٹے پراپیگنڈہ کے حوالہ سے تمام قانونی اقدامات اختیار کیے جائینگے اور اس حوالہ سے مزید برداشت نہیں کیا جائیگا۔