اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے آج عمران خان کی گرفتاری کا نوٹس لیا تھا جس میں سیکرٹری داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کو طلب کیا گیا تھا۔ عدالت کی جانب سے سماعت کے فوری بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا جو کہ اب سنا دیا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کو قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ آج تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے احاطہ میں نیب کے کہنے پر رینجرز نے گرفتار کیا۔ عمران خان کی گرفتاری القادر ٹرسٹ کیس میں مبینہ کرپشن کی وجہ سے عمل میں لائی گئی جس کو اب اسلام آباد ہائی کورٹ نے قانونی قرار دے دیا ہے۔