پاک فوج کے ترجمان ادارہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 9 مئی کا دن ایک سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائیگا جب عمران خان کی گرفتاری کے بعد فوج مخالف نعرہ بازی کروائی گئی۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ جو کام دشمن 75 برس میں نہ کرسکا وہ اقتدار کی ہوس میں لبادہ اوڑھے ایک سیاسی گروہ نے کردکھایا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ شر پسند عناصر عوامی جذبات کو خود غرض مقاصد کی تکمیل کے لیے ابھارتے رہے۔
آئی ایس پی آر اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جو منصوبہ ساز، سہولت کاراور بلوائی ان کاروائیوں میں ملوث ہیں ان کی شناخت کر لی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کیمطابق:۔
اعلامیے کے مطابق مذموم منصوبہ بندی کے تحت گھناؤنی کوشش کی گئی کہ فوج اپنا فوری ردِ عمل دے تاکہ اسکو پنے مذموم سیاسی مقاصد کےلیے استعمال کیا جاسکے لیکن فوج کے سنجیدہ ردعمل نے اس سازش کو ناکام بنا دیا۔
آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق ہمیں اچھی طرح علم ہے اس کے پیچھے جماعت کی شر پسند قیادت کے احکامات، ہدایات اور مکمل پیشگی منصوبہ بندی شامل ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ان عناصر کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔