فیصل آباد—وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایجنسیوں نے ایک گفتگو ریکارڈ کر لی ہے جس میں آج رات کیئے دو طرح کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی، ایک یہ کہ تحریکِ انصاف کے کسی راہنما کے گھر چھاپے کے دوران فائرنگ کروائی جائے جس سے کچھ ہلاکتیں بھی ہوں جبکہ دوسرا منصوبہ ریپ ایکٹ کا تھا جس کا مقصد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر ریپ کا الزام عائد کر کے اس کو بین الاقوامی میڈیا پر اچھالنا اور تحریک انصاف کیخلاف زیادتی کا پراپیگنڈہ کرنا تھا۔
رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف نے آج رات کیلئے انتہائی گھٹیا ڈرامہ رچانے کی پلاننگ کی تھی تاکہ لوگوں کو گمراہ کیا جا سکے مگر ایجنسیوں کی بروقت کارروائی سے یہ منصوبہ ناکام ہو گیا۔