استنبول—یورپ میں کلب فٹبال کے سب سے بڑے سالانہ ایونٹ ”یوئیفا چیمپئنز لیگ“ کا فائنل میچ انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی نے جیت لیا۔
ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول کے اتاترک اولمپک سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مانچسٹر سٹی نے اطالوی فٹبال کلب انٹر میلان کو ایک زیرو سے شکست دی، فیصلہ کن مقابلے کا واحد اور فیصلہ کن گول ہسپانوی فٹبالر روڈریگو نے میچ کے 68ویں منٹ میں سکور کیا۔
یوئیفا چیمپئنز لیگ کی تاریخ میں یہ مانچسٹر سٹی کا پہلا ٹائٹل ہے جبکہ مانچسٹر سٹی کے کوچ پیپ گارڈیولا کا بطور کوچ یہ تیسرا ٹائٹل ہے، پیپ گارڈیولا اس سے پہلے ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کی کوچنگ کرتے ہوئے دو بار یہ ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں۔