اسلام آباد __ وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب نے سٹیٹ بینک آف پاکستان میں 2 ارب ڈالرز ڈیپازٹ کر دیئے ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے، سعودی عرب کی جانب سے اس تعاون سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔
وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاملات بہتری کی جانب گامزن ہیں، مستقبل میں معاشی حالات مزید بہتر ہوں گے، پاکستان کی معیشت اب پہلے سے بہتر ہے جبکہ جلد ہی مزید استحکام پیدا ہو گا۔
اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور اپنی جانب سے سعودی عرب کا شکریہ بھی ادا کی۔