ابوظہبی/اسلام آباد—متحدہ عرب امارات نے ایک ارب ڈالرز سٹیٹ بینک میں جمع کروا دیئے۔
وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے ویڈیو خطاب جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک ارب ڈالرز موصول ہو گئے ہیں جو کہ متحدہ عرب امارات نے سٹیٹ بینک آف پاکستان میں ڈیپازٹ کروائے ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے مجموعی طور پر 3 ارب ڈالرز موصول ہوئے ہیں جس کے بعد اب ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئے گی۔
وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر متحدہ عرب امارات کی قیادت کے شکر گزار ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کی جانب سے بھی سٹیٹ بینک آف پاکستان میں 2 ارب ڈالرز ڈیپازٹ کیے تھے۔