پشاور—سابق وفاقی وزیرِ دفاع اور سابق وزیرِاعلٰی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے ”پاکستان تحریکِ انصاف پارلیمنٹیرینز“ بنانے کا اعلان کر دیا۔
تحریکِ انصاف کے سابق راہنما پرویز خٹک کی نئی سیاسی جماعت میں سابق وزیرِاعلٰی خیبرپختونخوا محمود خان، سابق وزیر اشتیاق ارمڑ اور سابق رکنِ قومی اسمبلی شوکت علی سمیت کئی اہم افراد شامل ہو چکے ہیں۔
پرویز خٹک کے مطابق 50 سے زائد سابق ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی ان سے رابطہ میں ہیں جبکہ پرویز خٹک نے سابق صوبائی وزیر ہشام انعام اللّٰہ کو بھی “پاکستان تحریکِ انصاف پارلیمنٹیرینز” میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔
پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عمران خان کی تحریکِ انصاف کا خیبرپختونخوا سے مکمل طور پر خاتمہ ہو گیا ہے، ہم سانحہ 9 مئی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں کیونکہ پاکستان کے وجود سے ہی ہمارا وجود ہے۔