ریاض—سعودی کلب الہلال نے فرانس کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان نوجوان فٹبالر کیلیان ممباپے کو اپنی طرف سے کھیلنے کیلئے ریکارڈ تین سو ملین یورو کی پیشکش کردی ہے۔ واضع رہے کہ 24 سالہ فرانس کی ٹیم کے کپتان، جن کے فرنچ کلب پی ایس جی کے ساتھ معاہدے میں ایک سال باقی ہے انہوں نے فرانسیسی کلب کے ساتھ اپنے معاہدے کی توسیع پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
رواں برس سعودی پرو لیگ کلب یورپی کھلاڑیوں کو حاصل کرنے کے لیے اہم سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ الہلال، سعودی عرب کی ان چار ٹیموں میں سے ایک ہے جو ملک کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیت ہے، جس کی اکثریت نیو کیسل یونائیٹڈ کی ملکیت بھی ہے۔ الہلال میں روبن نیوس، سرگے ملنکوک، اور کالیڈو کولیبالی جیسے کھلاڑی شامل ہونے کیلئے معاہدہ کرچکے ہیں۔ الہلا کلب اس وقت زینت سینٹ پیٹرز برگ سے فارورڈز میلکم اور فلہم سے الیگزینڈر میترووک کیساتھ ڈیل کرنے کے بھی قریب پہنچ چکا ہے۔