Columns

News

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 13 روپے 6 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے جبکہ کیروسین آئل کی قیمت میں11 روپے 15 پیسے کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

حکومتی مجوزہ آئینی ترامیم کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

ذرائع کے مطابق آئین کی متعدد شقوں میں ترمیم کی تجاویز زیر غور ہیں، جن میں چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری سپریم کورٹ کے پانچ سینئر ججز کے پینل سے کرنا، ہائیکورٹ کے ججز کا دیگر صوبوں میں تبادلہ، بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ، منحرف اراکین کے ووٹ کے حوالے سے اصلاحات، اور آئینی عدالت میں اپیل کے نئے نظام کی تجویز شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کی درخواست تاخیری حربہ ہے، فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے سنگیں نتائج ہوں گے۔ سپریم کورٹ

الیکشن کمیشن کی جانب سے وضاحت کی درخواست تاخیری حربہ ہے، الیکشن کمیشن نے فیصلے پر عملدرآمد نہ کیا تو اسکے سنگین نتائج ہوں گے، واضح معاملہ کو پیچیدہ بنانے کی کوشش مسترد کی جاتی ہے۔

عمران خان نے کل اداروں پر جو حملہ کیا، اس کے قانونی نتائج بھگتنا ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری

عمران خان نے اپنی سیاست چمکانے کیلئے ہر ادارے پر حملہ کیا، قیدی نمبر 804 نے کل آرمی چیف اور چیف جسٹس پر جو حملہ کیا اسکے قانونی نتائج بھگتنا ہونگے، انکے فارم 45 فارم 47 پراپیگنڈا سے متعلق بڑی کہانی سامنے آنیوالی ہے، یہ عوام کو منہ نہ دکھا سکیں گے۔

Donald Trump: No more debates with Kamala Harris

VIRGINIA (The Thursday Times) — Republican nominee Donald Trump announced...
spot_img
spot_img
Newsroomنو مئی کی بغاوت میں عمران خان کے ساتھ حاضر سروس اور...

نو مئی کی بغاوت میں عمران خان کے ساتھ حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی بھی شامل تھے،وزیراعظم شہباز شریف

احتساب کرنا اور گرفتار کرنا میرا کام نہیں بلکہ اداروں کا کام ہے اور اداروں کو درست معلومات فراہم کرنا ہمارا فرض تھا جو ہم نے ادا کیا، ہماری حکومت نے کسی کو بھی ناجائز تنگ نہیں کیا۔

spot_img

اسلام آباد—وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے معمار ہیں، آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ نواز کی طرف سے نواز شریف ہی وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے، نواز شریف انشاءاللّٰه چوتھی بار پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوں گے۔

مسلم لیگ نواز کے صدر اور ملک کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی، دہشتگردی کا خاتمہ کیا اور ملک میں امن کیلئے فوج کے ساتھ مل کر نیشنل ایکشن پلان تشکیل دیا، پاناما پیپرز میں نواز شریف کا نام شامل نہیں تھا مگر ثاقب نثار نے ایک سازش کے تحت نواز شریف کو نااہل قرار دیا، پاناما پیپرز میں جن چار سو افراد کے نام تھے، ان میں سے کتنے افراد کے خلاف کیس چلایا گیا؟

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف ڈاکٹرز کی اجازت سے جلد وطن واپس آئیں گے، ان کی واپسی سے 16 ستمبر کا کوئی تعلق نہیں ہے، نواز شریف تمام مقدمات سے بری ہو چکے ہیں اور عدالت نے تسلیم کیا ہے کہ نواز شریف کے خلاف مقدمات بدنیتی پر مبنی تھے، نواز شریف پر جھوٹے الزامات عائد کیے گئے اور ڈیلی میل میں جھوٹی خبریں شائع کروائی گئیں جو پاکستان کی بدنامی کا باعث بنیں، بالآخر ڈیلی میل کو پاکستانی قوم سے معافی مانگنا پڑی۔

پرائم منسٹر شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی کو ریاست کے خلاف بغاوت کی گئی اور اس بغاوت میں عمران خان، اس کے ساتھی، چند حاضر سروس فوجی اور ریٹائرڈ فوجی بھی شامل تھے، نو مئی کو یہ بغاوت پاکستان کے خلاف ننگی جارحیت تھی اور اس جارحیت کا سرغنہ عمران خان تھا جس نے جتھوں کو ریاست پر حملے کرنے کیلئے اکسایا، اس دن کو ہمیشہ یومِ سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دوسروں کے متعلق چور ڈاکو بیانیہ کی بنیاد رکھی، خود کو فرشتہ ظاہر کیا اور کہا کہ 90 دن میں 300 ارب ڈالرز لاؤں گا، کہاں ہیں وہ 300 ارب ڈالرز؟ عمران خان نے نواز شریف اور پاکستان کے خلاف بدترین پراپیگنڈا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، 9 مئی کو جو واقعہ ہوا وہ دلخراش تھا، جن شہداء نے اس وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کیا ان کے مجسمے توڑے گئے اور یادگاروں کو جلا دیا گیا، جناح ہاؤس پر حملہ کیا گیا، جی ایچ کیو اور فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ احتساب کرنا اور گرفتار کرنا میرا کام نہیں بلکہ اداروں کا کام ہے اور اداروں کو درست معلومات فراہم کرنا ہمارا فرض تھا جو ہم نے ادا کیا، ہماری حکومت نے کسی کو بھی ناجائز تنگ نہیں کیا، 12 اگست کو حکومت اپنی مدت مکمل کر لے گی، نگراں سیٹ اپ کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جبکہ اس حوالے سے نواز شریف سے بھی مشاورت جاری ہے، نگران وزیراعظم کیلئے نام فائنل ہونے پر اپوزیشن لیڈر راجا ریاض سے بات ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑی مشکلات کے بعد انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے اور ہم اس معاہدے کے پابند ہیں، معاہدے کے تحت بجٹ میں مختص سبسڈیز کے علاوہ کوئی سبسڈی نہیں دے سکتے، ہم نے سابقہ حکومت کی طرح آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی جبکہ سابقہ حکومت نے ذاتی مفادات کو ریاستی مفادات پر ترجیح دی اور ریاستی مفادات کو ذبح کر دیا، 200 یونٹس تک بجلی کے استعمال پر نرخ میں اضافہ نہیں کیا گیا، ہم غریب کا معاشی تحفظ چاہتے ہیں اور غریب طبقہ کو مہنگائی سے بچانے کی بھرپور کوششیں کی ہیں، ہم ان پر بوجھ کم کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سابقہ حکومت نے ترقی و خوشحالی کا سفر روک دیا اور تمام تر توجہ مخالفین کو جیلوں میں بند کرنے پر تھی، دوست ممالک کو ناراض کیا گیا اور اپنی سیاست چمکانے کیلئے چینی کمپنیز پر گھٹیا الزامات لگائے گئے حالانکہ چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی، نواز شریف کے تینوں ادوار میں چین سے دوستی کی مثالیں دیکھی گئیں مگر سابقہ حکومت میں چین کے ساتھ تعلقات کو بےدردی سے خراب کیا گیا، ہم نے چین کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے کیلئے سنجیدہ کوششیں کیں جبکہ اس میں آرمی چیف کا کردار بھی اہم تھا۔

شہباز شریف نے پارٹی بیانیہ کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کو عزت دو درست بیانیہ ہے اور کام کو عزت دو بھی صحیح بیانیہ ہے کیونکہ ووٹ کو کام سے ہی عزت ملتی ہے، انتخابات میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں ہے، انتخابات نئی مردم شماری کے مطابق ہونے چاہئیں، حلقہ بندیاں اور انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی صوابدید ہے، اللّٰه تعالیٰ سے دعا ہے کہ گالی گلوچ کی سیاست کا دور دوبارہ نہ آئے اور وہ دن دوبارہ نہ آئیں جب دن رات جھوٹ بولا جاتا تھا، انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت پڑی تو وہ بھی کریں گے اور مشاورت کے ساتھ مسائل کا حل نکالیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان 15 ماہ کے دوران مجھ پر وہ کچھ گزری جس کا کبھی سوچا تک نہیں تھا، زندگی میں اس سے پہلے کبھی اتنے مشکل حالات کا سامنا نہیں کیا تھا، حکومت سنبھالی تو مہنگائی کا طوفان برپا تھا، عمران خان نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا تھا، معیشت کی تباہی و بربادی کی گہرائیوں کا اندازہ ہی نہیں لگایا جا سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ کام کرنا میرا مزاج نہیں لیکن اتحادیوں کے تعاون اور مشترکہ کاوشوں سے ہم تمام بحرانوں سے نکل آئے ہیں اور مشکلات پر قابو پایا ہے، آرمی چیف اور اسحاق ڈار نے مسائل حل کرنے میں بڑی مدد کی، اب پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ دفن ہو چکا ہے، خارجہ محاذ پر معاملات کو سنبھالنے میں بلاول بھٹو نے بہت ساتھ دیا ہے۔

پرائم منسٹر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کا مقصد وقت ضائع کرنا نہیں، نگراں حکومت میں ترقی کا سفر چلتا رہنا چاہیے، عام انتخابات کا عمل 60 دنوں میں مکمل نہیں ہوتا تو معاملہ چیف الیکشن کمشنر کے پاس جائے گا، ہم 90 دنوں میں انتخابات کیلئے تمام آئینی تقاضے پورے کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں زیادہ تر کمی ہوئی ہے، پیٹرول کی قیمتیں عالمی منڈی میں قیمتوں کے مطابق طے ہوتی ہیں، عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے لہذا ہمیں بھی مجبوراً قیمتیں بڑھانا پڑی ہیں۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
error: