وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔
وفاقی وزیرِ خزانہ نے اعلان کیا کہ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 19 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 19 روپے 90 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول 272 روپے 95 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 273 روپے 40 پیسے فی لیٹر دستیاب ہو گا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ گزشتہ 15 روز کے دوران عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے جس کے باعث ہمیں پاکستان میں بھی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا چاہتے ہیں لیکن آئی ایم ایف معاہدے پر عملدرآمد بھی ضروری ہے۔