کراچی—پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار، 6 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 634 پوائنٹس اضافہ کے بعد 49300 کی سطح عبور کر گیا، یکم جولائی سے اب تک تقریباً آٹھ ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے۔
ڈالر کی قیمت میں بھی کمی، انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 38 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر انٹر بینک میں 288 روپے میں ٹریڈ کر رہا ہے۔