لاہور—مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ آج بجلی کےبلوں پہ احتجاج کی جو کال دے رہےہیں انہیں زیب نہیں دیتا کیوں کہ پاکستان کو اس حال تک پہنچانے والے یہی لوگ ہیں، یہ لوگ 2017میں پانامہ کی آڑ میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پر ویسٹ کوٹ اچکن پہن کر درخواستیں لےکر منتخب وزیراعظم کو ہٹانے اور حکومت گرانے کیلئے سپریم کورٹ پہنچے تھے۔
رہنما ن لیگ کیمطابق ایک ایسے شخص کا راستہ ہموار کرنےکیلئے ان لوگوں نے کندھا پیش کیا جس کو 2018
میں لاکر پاکستان کی تباہی بربادی کردی گئی پاکستان کو برباد کرنےوالوں کا کہنا نہیں بنتا کہ90دنوں میں الیکشن ہونےچاہئیں، جنہوں نےمضبوط جمہوریت کو آئین قانون کو اس وقت کےطاقتور لوگوں کےاشارے پر کمزور کیا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ جن لوگوں نے غیرآئینی ہتھکنڈے استعمال کرنے والوں کے ہاتھ مضبوط کیے،آج ان کٹھ پتلیوں کا عوام کیلئے جھوٹا رونا نہیں بنتا، کیوں کہ عوام کے حقیقی نمائندے آج عوام کے ساتھ موجود ہیں اور اس بات پر دکھی ہیں کہ اگر 2017 کے پاکستان کو چلنے دیا جاتا تو آج بجلی، گیس پیٹرول کی قیمت یہ نہ ہوتی۔
میاں جاوید لطیف کیمطابق بدترین مہنگائی ملک کی معاشی تباہی عوام کی مشکلات میں گھری زندگی پر عوام کے حقیقی نمائندے آج بھی دکھی ہیں اور2017 کےفیصلوں پر بھی دکھی تھےاگر اس وقت ایسےفیصلے نہ دیئےجاتے تو یہ حالت نہ ہوتی۔ ان پانچ کرداروں کا جنہوں نےساتھ دیا تھا وہ بھی اتنےہی مجرم ہیں جتنے وہ پانچ کردار مجرم ہیں۔