اسلام آباد\کراچی (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز تیزی، آج کاروباری ہفتہ کے دوسرے دن کے اختتام تک ہنڈرڈ انڈیکس ماضی کے تمام ریکارڈز توڑتا ہوا 60 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا۔
آج ہنڈرڈ انڈیکس میں 1 اعشاریہ 51 فیصد کے تناسب سے مجموعی طور پر 918 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد سٹاک ایکسچینج 60 ہزار 730 کی نئی بلند ترین اور تاریخی سطح پر پہنچ چکا ہے جبکہ گزشتہ روز ہنڈرڈ انڈیکس میں 724 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت کو بھی ریورس گیئر لگ گیا، کاروباری دن کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 52 پیسے پر بند ہوا۔