اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار، آج کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز کے اختتام تک مجموعی طور پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 462 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ سٹاک ایکسچینج میں ایک موقع پر 63 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور ہو گئی۔
کاروبار کے آغاز میں مثبت رجحان رہا تاہم وقفے وقفے سے انڈیکس منفی بھی ہوتا رہا، اختتام سے چند منٹس پہلے سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین 63 ہزار 36 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم پھر چند پوائنٹس کی کمی کے بعد سٹاک مارکیٹ 62 ہزار 956 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
انٹر بینک میں منگل کے روز ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 37 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 25 پیسے کمی کے بعد ڈالر 285 روپے 25 پیسے کی سطح پر آ گیا ہے۔