Columns

News

الیکشن کمیشن کی درخواست تاخیری حربہ ہے، فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے سنگیں نتائج ہوں گے۔ سپریم کورٹ

الیکشن کمیشن کی جانب سے وضاحت کی درخواست تاخیری حربہ ہے، الیکشن کمیشن نے فیصلے پر عملدرآمد نہ کیا تو اسکے سنگین نتائج ہوں گے، واضح معاملہ کو پیچیدہ بنانے کی کوشش مسترد کی جاتی ہے۔

عمران خان نے کل اداروں پر جو حملہ کیا، اس کے قانونی نتائج بھگتنا ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری

عمران خان نے اپنی سیاست چمکانے کیلئے ہر ادارے پر حملہ کیا، قیدی نمبر 804 نے کل آرمی چیف اور چیف جسٹس پر جو حملہ کیا اسکے قانونی نتائج بھگتنا ہونگے، انکے فارم 45 فارم 47 پراپیگنڈا سے متعلق بڑی کہانی سامنے آنیوالی ہے، یہ عوام کو منہ نہ دکھا سکیں گے۔

Donald Trump: No more debates with Kamala Harris

VIRGINIA (The Thursday Times) — Republican nominee Donald Trump announced...

آئی ایم ایف پروگرام میں بڑی پیش رفت، ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو طلب

پاکستان نے آئی ایم ایف کی جانب سے عائد سخت شرائط پوری کر لی ہیں، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایگزیکٹو بورڈ 25 ستمبر کو پاکستان کے 7 ارب ڈالرز قرض کی درخواست کا جائزہ لے گا، یہ قرض معاشی استحکام اور زرمبادلہ ذخائر ذخائر میں اضافہ کے مقاصد پورے

علی امین گنڈا پور نے افغانستان سے مذاکرات کا بیان دے کر وفاق پر حملہ کردیا ہے، خواجہ آصف

کوئی صوبہ کسی دوسرے ملک سے براہِ راست مذاکرات نہیں کر سکتا، علی امین گنڈا پور کا افغانستان سے براہِ راست مذاکرات کا بیان وفاق پر حملہ ہے، پی ٹی آئی کے 4 سالہ دورِ حکومت میں اپوزیشن کو دیوار سے لگایا گیا، مجھ پر آرٹیکل 6 لگایا گیا۔
spot_img
spot_img
NewsroomJudicialدوسروں کا احتساب کرتے ہوئے فرعون بننے والے آج جوتیاں چھوڑ کر...

دوسروں کا احتساب کرتے ہوئے فرعون بننے والے آج جوتیاں چھوڑ کر فرار ہو رہے ہیں، مریم نواز

دوسروں کا احتساب کرتے ہوئے فرعون بننے والے آج جوتیاں چھوڑ کر فرار ہو رہے ہیں، نواز شریف کے تمام دشمن اپنے اصل انجام کو پہنچ رہے ہیں، قدرت کی عدالت نے نواز شریف کے ساتھ ہونے والے مظالم پر سو موٹو ایکشن لے لیا ہے۔

spot_img

اوکاڑہ (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے عام انتخابات کے سلسلہ میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے، انہوں نے آج اوکاڑہ میں مسلم لیگ (ن) کے راہنما ریاض الحق جج کے ہمراہ انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی چار سالوں بعد وطن واپسی کا سہرا پاکستان کے عوام کو جاتا ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ نواز شریف کا ایک ایک دشمن اپنے اصل انجام کو پہنچ رہا ہے، یہ انتقام ان سے نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) نہیں لے رہے بلکہ قدرت لے رہی ہے، قدرت کی عدالت نے نواز شریف اور پاکستان کے ساتھ ہونے والے مظالم پر سو موٹو ایکشن لے لیا ہے جبکہ دشمن جوتیاں چھوڑ کر فرار ہو رہے ہیں، اللّٰه کی لاٹھی بےآواز ہوتی ہے اور یہ لاٹھی اب پاکستان کے دشمنوں پر برس رہی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ دوسروں کا احتساب کرتے ہوئے طاقت کے بل بوتے پر فرعون بنے پھرتے تھے لیکن آج اپنی باری آئی تو فرار ہو رہے ہیں جبکہ نواز شریف جیسا دلیر میدان میں کھڑا رہا، نواز شریف نے کبھی منہ نہیں چھپایا کیونکہ نواز شریف نے کوئی چوری نہیں کی، جس نے چوری کی تھی وہ منہ چھپا کر، منہ پر بالٹی ڈال کر اور وہیل چیئر پر بیٹھ کر آیا کرتا تھا۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ لوگوں کی ماؤں بہنوں بیٹیوں کو جیلوں میں قید کرنے والے بزدلوں کی اپنی باری آئی تو ذلت کے ساتھ فرار ہو رہے ہیں، قدرت کا اصول ہے کہ گناہگار کی معافی ہے مگر ظالم کی معافی نہیں ہے، آج ظالم عدالتوں میں جوتیاں چھوڑ کر فرار ہو رہے ہیں، انہیں سہولت کاری کی عادت ہو گئی تھی مگر اب وہ سہولت کاریاں نہیں رہیں، وہ سہولت کاری رہی نہ وہ سہولت کار رہے۔

مریم نواز شریف نے تحریکِ انصاف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اپنے وکلاء کو سمجھائیں کہ تیاری کر کے عدالت جایا کریں کیونکہ وہاں اب ساس سے فون کال کروا کر فیصلے لینے کی سہولت میسر نہیں ہے، اب فیصلے عوام کریں گے اور عدالت میں آئین کے مطابق فیصلے ہوں گے، دنیا نے قاضی فائز عیسیٰ کی عدالت میں دیکھ لیا کہ عدالت ثبوت مانگتی رہی لیکن ان کے پاس کوئی بھی ثبوت نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے امیدواروں کی فیس کی رسیدیں مانگیں مگر ان کے پاس کوئی رسید نہیں تھی، ان کے پاس کوئی رسید ہوتی تو دکھاتے، یہ چاہتے ہیں کہ جعل سازی کریں اور پھر ٹیلی ویژن پر پوری دنیا کے سامنے بےنقاب ہو جائی تو ان کو کچھ نہ کہا جائے، اب وہ سہولت میسر نہیں کہ آر ٹی ایس کا بٹن دبا کر آپ دھاندلی سے جیت جائیں، اب آپ کو اپنے کیے کا انجام بھگتنا ہو گا۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ چور چوری سے جاتا ہے مگر پیرا پھیری سے نہیں جاتا اسی لیے انہوں نے انٹرا پارٹی الیکشن میں بھی ہیر پھیر کیا، اب شور برپا ہے کہ ہمارا انتخابی نشان واپس لے لیا گیا ہے، کون سا انتخابی نشان؟ تمہارا انتخابی نشان تو وہ ڈنڈا تھا جو تم نے ریاست پر چلایا، عوام پر چلایا، پولیس اہلکاروں پر حملے کیے اور انہی زخمی کیا لیکن اب وہ ڈنڈا تمہارے ہاتھ سے چھین لیا گیا ہے۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم نے دیکھا کہ تم نے اس ڈنڈے سے شہداء کی یادگاروں کو نقصان پہنچایا، ریاستی املاک پر حملے کیے، دفاعی تنصیبات پر ڈنڈے برسائے، آج آپ کو ڈنڈا یا پیٹرول بم کا انتخابی نشان ملنا چاہیے، آج آپ کو وہ گھڑی کا انتخابی نشان ملنا چاہیے جو آپ نے چوری کی تھی، ایک شیر کو شیر کا انتخابی نشان ہی ملنا چاہیے لیکن ایک دہشتگرد کو بلے کا نشان نہیں ملنا چاہیے۔

مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر نے کہا کہ نواز شریف کے دورِ حکومت میں آپ کو سستی روٹی، سستہ چینی، سستی بجلی، سستی گیس، سستی تعلیم، سستی دوائی اور سستی سبزیاں ملتی تھی مگر ظالموں نے 2018 میں عوام سے یہ سب سہولیات چھین لیں، فتنہ کہتا ہے کہ نواز شریف کو ایمپائر ساتھ ملا کر کھیلنے کی عادت ہے، جان لو کہ نواز شریف کے ایمپائرز عوام ہیں، نواز شریف کو جتنی بار نکالا گیا یہی ایمپائرز نواز شریف کو واپس لائے اور اب چوتھی بار بھی انشاءاللّٰه یہی عوام واپس لائیں گے مگر تم نے جن ایمپائرز کو ساتھ ملا کر پاکستان پر ظلم کیا تھا وہ بھی تمہارے ساتھ پکڑے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو الیکشن آ رہا ہے، آپ نے نہ صرف نواز شریف کو ووٹ دینا ہے بلکہ نواز شریف کو ایک مضبوط حکومت بھی دینی ہے، اگر کوئی پاکستان سے محبت کرتا ہے، اگر کوئی اس سرزمین سے محبت کرتا ہے، اگر کوئی اس مٹی سے محبت کرتا ہے، اگر کوئی اس وطن سے محبت کرتا ہے تو وہ نواز شریف کے علاوہ کسی اور کو ووٹ دے ہی نہیں سکتا ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ جتنے زیادہ ووٹ نواز شریف کو ملیں گے، اتنی ہی تیزی سے مہنگائی کم ہو گی، اتنی ہی تیزی سے بجلی کے بل کم ہوں گے، اتنی ہی تیزی سے گیس ملے گی، اتنی ہی اچھی تعلیم ملے گی اور اتنی ہی سستی دوائی میسر ہو گی، ہمیں انتقام کی فکر نہیں بلکہ ہمیں غریب عوام کے چولہے جلانے کی فکر ہے، انشاءاللّٰه ہر ضلع میں دانش سکول ہو گا، ہر علاقہ میں صحت کے مراکز ہوں گے۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ آج جب میں گھر سے نکل رہی تھی تو نواز شریف ایک اہم میٹنگ میں مصروف تھے کہ بجلی کے بل کیسے کم کیے جا سکتے ہیں، بجلی سستی کیسے کی جا سکتی ہے، عوام کو سستا آٹا اور سستی چینی کیسے فراہم کی جا سکتی ہے، سستی دوائی کی فراہمی کیسے ہو سکتی ہے اور کیسے نوجوانوں کیلئے روزگار کے راستے کھولنے ہیں، نواز شریف عوام کی فلاح اور ترقی و خوشحالی کی فکر میں ہیں، ہمیں کسان کی فکر ہے کہ کیسے سستا ٹیوب ویل چلانا ہے اور کیسے کسانوں کیلئے اچھی سڑکیں فراہم کرنی ہیں۔

انہوں نے اوکاڑہ میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ریاض الحق جج کو جماعت کا مخلص اور باوفا ساتھی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا ہے اور آپ نے اپنے ووٹ کی طاقت سے انہیں فتح دلائی ہے، میرا مقصد نوجوان نسل کی فلاح ہے، یوتھ کیلئے اچھی تعلیم اور اچھے روزگار کی فراہمی ہے، ہمیں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں آگے بڑھنا ہو گا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ نواز شریف کو ووٹ دے کر پاکستان کو صحت سے نواز دو، نواز شریف کو ووٹ دے کر پاکستان کو تعلیم سے نواز دو، نواز شریف کو ووٹ دے کر پاکستان کو ترقی و خوشحالی سے نواز دو، نواز شریف کو ووٹ دے کر پاکستان کو سستی بجلی اور سستی گیس سے نواز دو، نواز شریف کو ووٹ دے کر پاکستان کو امن سے نواز دو، شیر پر مہر لگاؤ اور پاکستان کو نواز دو۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
error: