لاہور (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ عام انتخابات کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) وفاق اور پنجاب میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔
مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر (ایکس) پر پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ گزشتہ رات میڈیا کے ایک حصہ کی جانب سے جان بوجھ کر حقائق کے برعکس تاثر پیدا کیا گیا حالانکہ مسلم لیگ (ن) وفاق اور پنجاب میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔
چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) نے لکھا ہے کہ کچھ نتائج کا انتظار ہے جبکہ حتمی نتائج موصول ہوتے ہی انشاءاللّٰه میاں نواز شریف وکٹری سپیچ (فاتحانہ خطاب) کیلئے مسلم لیگ (ن) کے ہیڈ کوارٹرز جائیں گے۔