لاہور (تھرسڈے ٹائمز) — پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما ملک محمد احمد خان پنجاب اسمبلی کے سپیکر منتخب ہو گئے، انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار احمد خان بھچر کو شکست دی۔
پنجاب اسمبلی میں سپیکر کے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد احمد خان نے 224 ووٹس حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار احمد خان بھچر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ملک محمد احمد خان 8 فروری کے عام انتخابات 2024 میں ضلع قصور کی نشست پی پی 179 سے کامیابی حاصل کر کے چوتھی بار پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔