اسلام آباد ٰ(تھرسڈے ٹائمز) — سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ہو گئی، قریباً ساڑھے تین ماہ کے بعد سٹاک مارکیٹ نے بلند ترین سطح کا ریکارڈ توڑ دیا، ہنڈرڈ انڈیکس میں مجموعی طور پر 641 پوائنٹس اضافہ ہوا جبکہ سٹاک ایکسچینج 66 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا۔
سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز آغاز سے ہی مثبت رجحان رہا، کاروبار کا اختتام ہنڈرڈ انڈیکس میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہوا، ہنڈرڈ انڈیکس میں 641 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ سٹاک ایکسچینج 66 ہزار 547 کی سطح پر بند ہوا۔
انٹر بینک میں بدھ کے روز ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔