Columns

News

الیکشن کمیشن کی درخواست تاخیری حربہ ہے، فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے سنگیں نتائج ہوں گے۔ سپریم کورٹ

الیکشن کمیشن کی جانب سے وضاحت کی درخواست تاخیری حربہ ہے، الیکشن کمیشن نے فیصلے پر عملدرآمد نہ کیا تو اسکے سنگین نتائج ہوں گے، واضح معاملہ کو پیچیدہ بنانے کی کوشش مسترد کی جاتی ہے۔

عمران خان نے کل اداروں پر جو حملہ کیا، اس کے قانونی نتائج بھگتنا ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری

عمران خان نے اپنی سیاست چمکانے کیلئے ہر ادارے پر حملہ کیا، قیدی نمبر 804 نے کل آرمی چیف اور چیف جسٹس پر جو حملہ کیا اسکے قانونی نتائج بھگتنا ہونگے، انکے فارم 45 فارم 47 پراپیگنڈا سے متعلق بڑی کہانی سامنے آنیوالی ہے، یہ عوام کو منہ نہ دکھا سکیں گے۔

Donald Trump: No more debates with Kamala Harris

VIRGINIA (The Thursday Times) — Republican nominee Donald Trump announced...

آئی ایم ایف پروگرام میں بڑی پیش رفت، ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو طلب

پاکستان نے آئی ایم ایف کی جانب سے عائد سخت شرائط پوری کر لی ہیں، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایگزیکٹو بورڈ 25 ستمبر کو پاکستان کے 7 ارب ڈالرز قرض کی درخواست کا جائزہ لے گا، یہ قرض معاشی استحکام اور زرمبادلہ ذخائر ذخائر میں اضافہ کے مقاصد پورے

علی امین گنڈا پور نے افغانستان سے مذاکرات کا بیان دے کر وفاق پر حملہ کردیا ہے، خواجہ آصف

کوئی صوبہ کسی دوسرے ملک سے براہِ راست مذاکرات نہیں کر سکتا، علی امین گنڈا پور کا افغانستان سے براہِ راست مذاکرات کا بیان وفاق پر حملہ ہے، پی ٹی آئی کے 4 سالہ دورِ حکومت میں اپوزیشن کو دیوار سے لگایا گیا، مجھ پر آرٹیکل 6 لگایا گیا۔
spot_img
spot_img
Newsroomبچوں اور عورتوں سے زیادتی کے مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائیگا،...

بچوں اور عورتوں سے زیادتی کے مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائیگا، وزیراعلی پنجاب مرم نواز

بچوں اور عورتوں سے زیادتی کے مجرموں کو عبرت کا نشان بنایا جائیگا، یہ جرم ناقابل ضمانت ہوگا۔ پولیس کو کرپشن اور جرائم پیشہ عناصر کے مددگاروں سے پاک کرنے اور پولیس میں کرپشن کی نشاندہی کیلئے سپیشل آڈٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

spot_img

مری (تھرسڈے ٹائمز) — وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب کو جرائم اور کرپشن فری صوبہ بنانے کے لئے اصلاحات کا گرینڈ پیکج تیار کرلیا ہے۔ جبکہ پولیس، پراسیکیوشن اور عدالتی نظام کی جامع اصلاحات کے لئے تاریخی قانونی سازی کا بل منظور کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت مری میں خصوصی اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عورتوں اور بچوں سے زیادتی کا جرم ناقابل ضمانت جرم ہو گا اور اسکے لیے وزیراعلی مریم نواز نے قانون سازی کے لئے تجاویز کی فوری تیاری کی ہدایت فوری اور جلد سزا دلانے کے لئے سپیڈی ٹرائل کورٹس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں پنجاب کے پراسیکیوشن محکمہ کی مکمل اوورہالنگ اور پولیس کو کرپشن اورجرائم پیشہ عناصر کے مددگاروں سے پاک کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیس افسران اور اہلکاروں کی پیشہ وارانہ قابلیت اور کارکردگی کی جانچ کے لئے سپیشل آڈٹ سسٹم کا نفاذ ہوگا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت فیصلہ کیا گیا کہمعیاری پولیسنگ، پراسیکیوشن اورمقدمات کی رفتار تیز بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال ہوگی جہاں پر شہری جدید آئی ٹی ڈیش بورڈ کے ذریعے رشوت مانگنے والے کی شکایت کرسکیں گے، شکایت کرنے والے کی معلومات خفیہ رکھی جائیں گی۔

مریم نواز نے ہر جرم کے لئے الگ سپیشل فورس بنانے، پولیس میں کرپشن کے خاتمے،صوبے میں بجلی چوری اور سمگلنگ کے تدارک کے لئے کریک ڈاﺅن کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔ جبکہ آرگنائزڈ اور سائبر کرائم کے خاتمے کے لئے سپیشل یونٹ کے قیام اور آئی ٹی ٹریننگ کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔

اجلاس میں سمگلنگ روکنے کے لئے نئی سرحدی فورس بنانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا جبکہ منشیات کے خاتمے کےلئے مہم مسلسل جاری رکھنے کی منظوری بھی دی گئی۔ پنجاب میں ناجائز اسلحہ کلچر کے خاتمے کے لئے سخت اقدامات لینے کیساتھ ساتھ نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی لگادی گئی۔

مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب میں ہرطرح کے مسلح گینگز کے خلاف آپریشن کلین اپ کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ جبکہ وزیراعلی پنجاب کی جانب سے پنجاب کے قبائلی علاقوں میں سماجی بہبود اور ترقی کا پیکج بھی تیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

اجلاس میں پتنگ بازی اور دھاتی تار کے استعمال کے سدباب کے لئے مزید فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں اور فیصلہ کیا گیا کہ جامع اصلاحات ، سخت اور فوری سزاوں سے ہی جرائم میں کمی یقنی بنائی جاسکتی ہے۔

اس موقع پر وزیراعلی مریم نواز نے بچوں اور عورتوں سے زیادتی کے مجرموں کو عبرت کا نشان بنانے کا بھی عزم کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ ہر شہری کی عزت وآبرو، جان ومال کا تحفظ اور خدمت حکومت کی بنیادی زمہ داری ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پولیس کو جدید اسلحہ، آلات، گاڑیاں، نائٹ ویژن اور ڈرون فراہم کی جائینگی۔ جبکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی ) اور تھرمل امیجنگ جیسی جدید ٹیکنالوجی بھی استعمال کی جائے گی۔

مریم نواز نے ہدایات جاری کیں کہ پنجاب کو دہشت گردی ، سمگلنگ اورجرائم پیشہ گینگز سے پاک کیاجائے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ پراسکیوشن اور انوسٹی گیشن نظام میں بہتری لائے بغیر جرم ختم نہیں ہوگا۔

مریم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے امن امان کی مجموعی صورت حال پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب ، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری،  اے آئی جی، کمشنر ، سی سی پی او، ار پی او سمیت اعلی شریک ہوئے۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
error: