میڈرڈ (تھرسڈے ٹائمز) — ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے سپین کی جانب سے فلسطین کو باضابطہ ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ فلسطین کو تسلیم کرنا اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے اور یہ ایک تاریخی لمحہ ہے، فلسطین کا دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس ہو گا، فلسطین پر جو مظالم ڈھائے جا رہے ہیں ان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ قیامِ امن کیلئے اپنا کردار ادا کریں، امن فلسطین کا بنیادی حق ہے۔
واضح رہے کہ آئرش وزیراعظم سائمن ہیرس نے بدھ کے روز اعلان کیا تھا کہ آئرلینڈ، ناروے اور سپین 28 مئی کو فلسطین کو باضابطہ آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کریں گے، سپین کی جانب سے اس اقدام کے بعد فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد 146 ہو گئی ہے جبکہ آئرلینڈ اور ناروے بھی آج فلسطین کو باضابطہ ریاست کے طور پر تسلیم کریں گے۔