Columns

News

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 13 روپے 6 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے جبکہ کیروسین آئل کی قیمت میں11 روپے 15 پیسے کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

حکومتی مجوزہ آئینی ترامیم کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

ذرائع کے مطابق آئین کی متعدد شقوں میں ترمیم کی تجاویز زیر غور ہیں، جن میں چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری سپریم کورٹ کے پانچ سینئر ججز کے پینل سے کرنا، ہائیکورٹ کے ججز کا دیگر صوبوں میں تبادلہ، بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ، منحرف اراکین کے ووٹ کے حوالے سے اصلاحات، اور آئینی عدالت میں اپیل کے نئے نظام کی تجویز شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کی درخواست تاخیری حربہ ہے، فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے سنگیں نتائج ہوں گے۔ سپریم کورٹ

الیکشن کمیشن کی جانب سے وضاحت کی درخواست تاخیری حربہ ہے، الیکشن کمیشن نے فیصلے پر عملدرآمد نہ کیا تو اسکے سنگین نتائج ہوں گے، واضح معاملہ کو پیچیدہ بنانے کی کوشش مسترد کی جاتی ہے۔

عمران خان نے کل اداروں پر جو حملہ کیا، اس کے قانونی نتائج بھگتنا ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری

عمران خان نے اپنی سیاست چمکانے کیلئے ہر ادارے پر حملہ کیا، قیدی نمبر 804 نے کل آرمی چیف اور چیف جسٹس پر جو حملہ کیا اسکے قانونی نتائج بھگتنا ہونگے، انکے فارم 45 فارم 47 پراپیگنڈا سے متعلق بڑی کہانی سامنے آنیوالی ہے، یہ عوام کو منہ نہ دکھا سکیں گے۔

Donald Trump: No more debates with Kamala Harris

VIRGINIA (The Thursday Times) — Republican nominee Donald Trump announced...
spot_img
spot_img
Newsroomنو مئی کے تمام مجرموں اور سہولتکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں...

نو مئی کے تمام مجرموں اور سہولتکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، فارمیشن کمانڈرز کانفرنس

نو مئی کے منصوبہ سازوں، مجرموں، حوصلہ افزائی کرنے والوں اور سہولتکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، 9 مئی کے مجرموں کے خلاف کارروائی کے بغیر ملک ہمیشہ سازشی عناصر کے ہاتھوں یرغمال رہے گا۔

spot_img

راولپنڈی (تھرسڈے ٹائمز) — آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرِ صدارت 83ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد، شہداء کی قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، شہداء کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرِ صدارت 83ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا ہے جس میں عسکری قیادت کی جانب سے پاکستان کی حفاظت، سلامتی اور خودمختاری پاک فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں سمیت تمام شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے اور ان کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق فورم کو جیو سٹریٹجک حالات، قومی سلامتی کیلئے اُبھرتے ہوئے چیلنجز اور ملٹی ڈومین خطرات سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی حکمتِ عملی سے متعلق آگاہ کیا گیا جبکہ پاک فوج کو جدید بنانے اور فیلڈ فارمیشنز کیلئے لاجسٹک سپورٹ کو بہتر بنانے کیلئے نئی ٹیکنیکل تخلیقات کے بارے میں بھی شرکاء کو بریفنگ دی گئی۔

فارمیشن کمانڈرز کانفرنس نے افغانستان کی سرحد پار سے مسلسل خلاف ورزیوں اور افغان سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے دہشتگردی کی پلاننگ پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دشمن پاکستان کے اندر سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کیلئے افغانستان کو استعمال کر رہے ہیں، جبکہ فورم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نئے ضم شدہ اضلاع کے عوام کی بیش بہا قربانیوں کا اعتراف کیا جبکہ دہشتگردی کو فیصلہ کن شکست دینے کیلئے نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فورم نے بلوچستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ بیرونی طور پر پروپیگنڈا کرنے والوں کا مقابلہ کیا جا سکے، کہا گیا کہ پروپیگنڈا کرنے والوں کی پشت پناہی غیر ملکی سپانسرڈ پراکسیز کے ذریعہ کی جاتی ہے تاکہ بلوچستان کے نوجوانوں کو امن اور ترقی سے دور رکھا جا سکے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق فورم نے مشرقی سرحد پر موجودہ صورتحال اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں معصوم کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کے تازہ ترین واقعات کا جائزہ لیا اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد میں مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جبکہ بھارت میں سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے بڑھتے ہوئے فاشزم پر اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرِ صدارت 83ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس نے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کی مذمت کی جبکہ غزہ پٹی کے اندر رفاہ آپریشن اور دیگر تمام آپریشنز کو روکنے کیلئے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی حمایت کی گئی۔

فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء نے زور دیا کہ افواجِ پاکستان سمیت تمام ریاستی اداروں کے خلاف جاری شدہ ڈیجیٹل دہشتگردی مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے بیرونی سہولتکاروں کی مدد کے ساتھ کی جا رہی ہے جس کا مقصد جھوٹ اور پروپیگنڈا کے ذریعہ پاکستانی قوم میں مایوسی پیدا کرنا اور افواجِ پاکستان سمیت قومی اداروں اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 83ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم جھوٹ اور پروپیگنڈا کرنے والوں کے مذموم اور مکروہ عزائم سے پوری طرح باخبر ہے اور اِن ناپاک قوتوں کے مذموم ارادوں کو مکمل اور یقینی شکست دی جائے گی، کانفرنس میں اعادہ کیا گیا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں لازم ہے کہ 9 مئی کے منصوبہ سازوں، مجرموں، اس کی حوصلہ افزائی کرنے والوں اور تمام سہولتکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کانفرنس میں کہا گیا کہ قانون کی عمل داری کو قائم کرنے اور 9 مئی کے مجرموں کے خلاف فوری اور شفاف عدالتی و قانونی کارروائی کے بغیر ملک ایسے سازشی عناصر کے ہاتھوں ہمیشہ یرغمال رہے گا جبکہ کانفرمس میں پائیدار اقتصادی ترقی اور غیر قانونی سرگرمیوں بشمول اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، بجلی چوری کو روکنے، ون ڈاکومنٹ رجیم، غیر قانونی غیر ملکی تارکین کی باعزت وطن واپسی سمیت قومی ڈیٹا بیس کی حفاظت کیلئے مختلف شعبوں میں حکومت کے اقدامات کی مکمل حمایت کرنے کا بھی عزم سامنے آیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مختلف مشقوں کے دوران فارمیشنز کی اعلٰی و معیار ی تربیت اور انسدادِ دہشتگردی کی کارروائیوں میں افسران اور جوانوں کی شاندار کارکردگی اور فارمیشنز کے بلند حوصلے اور ہمہ وقت آپریشنل تیاریوں کو بھی سراہا جبکہ شرکاء نے حاضر سروس، ریٹائرڈ افسران اور جوانوں کی تربیت، انتظامیہ اور فلاح و بہبود کیلئے فوجی سطح پر کیے جانے والے اقدامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے مطابق فورم نے یومِ تکبیر پر پاکستان کی طرف سے حاصل کیے گئے اہم سنگِ میل اور خطہ پر اس کے مستحکم اثرات کو سراہا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرِ صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ ملک کی سلامتی اور استحکام کو درپیش تمام خطرات کو قابلِ فخر قوم کی مکمل حمایت سے ناکام بنایا جائے گا۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
error: