اسلام آباد (تھرسڈے ٹائمز) — وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیے جانے کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ، ہنڈرڈ انڈیکس میں 75 ہزار کی نفسیاتی حد عبور ہو گئی۔
آج پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ہنڈرڈ انڈیکس 75 ہزار 880 پوائنٹس تک پہنچ چکا ہے جبکہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ 72 ہزار 797 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس میں اب تک 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوپاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم ہو گیا، گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ پیش کیے جانے کے بعد آج ہنڈرڈ انڈیکس میں 75 ہزار کی نفسیاتی حد عبور ہو گئی، آج ہنڈرڈ انڈیکس میں اب تک 2 ہزار 876 پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ ہو چکا ہے۔تھے روز یہ نمایاں اضافہ گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ کے بعد آیا ہے جو کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کو واضح کرتا ہے۔
تجارتی حجم کو دیکھا جائے تو 22 کروڑ 63 لاکھ سے زائد حصص کا تبادلہ ہوا ہے اور تجارتی مالیت 14 ارب 20 کروڑ 64 لاکھ 32 ہزار 696 روپے رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بجٹ میں بیان کیے گئے اقدامات اور معاشی اشارے سٹاک مارکیٹ میں اس مثبت ردعمل کی وجوہات ہیں جس سے مستقبل میں مزید ترقی کے امکانات کی امید پیدا ہوئی ہے۔
مزید اپ ڈیٹس کیلئے ہمارے ساتھ رہیں۔