Columns

News

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 13 روپے 6 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے جبکہ کیروسین آئل کی قیمت میں11 روپے 15 پیسے کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

حکومتی مجوزہ آئینی ترامیم کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

ذرائع کے مطابق آئین کی متعدد شقوں میں ترمیم کی تجاویز زیر غور ہیں، جن میں چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری سپریم کورٹ کے پانچ سینئر ججز کے پینل سے کرنا، ہائیکورٹ کے ججز کا دیگر صوبوں میں تبادلہ، بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ، منحرف اراکین کے ووٹ کے حوالے سے اصلاحات، اور آئینی عدالت میں اپیل کے نئے نظام کی تجویز شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کی درخواست تاخیری حربہ ہے، فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے سنگیں نتائج ہوں گے۔ سپریم کورٹ

الیکشن کمیشن کی جانب سے وضاحت کی درخواست تاخیری حربہ ہے، الیکشن کمیشن نے فیصلے پر عملدرآمد نہ کیا تو اسکے سنگین نتائج ہوں گے، واضح معاملہ کو پیچیدہ بنانے کی کوشش مسترد کی جاتی ہے۔

عمران خان نے کل اداروں پر جو حملہ کیا، اس کے قانونی نتائج بھگتنا ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری

عمران خان نے اپنی سیاست چمکانے کیلئے ہر ادارے پر حملہ کیا، قیدی نمبر 804 نے کل آرمی چیف اور چیف جسٹس پر جو حملہ کیا اسکے قانونی نتائج بھگتنا ہونگے، انکے فارم 45 فارم 47 پراپیگنڈا سے متعلق بڑی کہانی سامنے آنیوالی ہے، یہ عوام کو منہ نہ دکھا سکیں گے۔

Donald Trump: No more debates with Kamala Harris

VIRGINIA (The Thursday Times) — Republican nominee Donald Trump announced...
spot_img
spot_img
Newsroomمیں عوامی خدمت کیلئے آلو پیاز ٹماٹر کی قیمتیں چیک کرنے اور...

میں عوامی خدمت کیلئے آلو پیاز ٹماٹر کی قیمتیں چیک کرنے اور کم کرنے آئی ہوں، مریم نواز شریف

میں عوامی خدمت کیلئے آلو پیاز ٹماٹر کی قیمتیں چیک کرنے اور کم کرنے آئی ہوں، جتنے کام میں 100 دنوں میں کر آئی ہوں مخالفین 300 برس میں نہیں کر سکتے، اپوزیشن پر ترس آتا ہے، انکے پاس گالم گلوچ و نعروں کے سوا کچھ نہیں۔

spot_img

لاہور (تھرسڈے ٹائمز) — وزیرِ اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کیا ہے، پنجاب کے بجٹ میں پہلی بار کوئی ٹیکس نہیں لگا، پہلے 100 دنوں میں پنجاب حکومت نے انقلابی اقدامات کیے، اپوزیشن کے پاس گالم گلوچ اور نعروں کے سوا اور کچھ بھی نہیں ہے۔

وزیرِ اعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے پنجاب اسمبلی میں خطاب کا آعغاز کیا تو اپوزیشن کی جانب سے شدید نعرے بازی اور شور شرابا کیا گیا جس کے جواب میں ایک موقع پر وزیرِ اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’بیٹھ جائیں گلا بیٹھ جائے گا‘‘۔

وزیرِ اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اِدھر دیکھیں، انہوں (اپوزیشن) نے تو 5 برس یہی کرنا ہے، مجھے ان پر ترس آتا ہے، یہ کہتے ہیں کہ میں ٹک ٹاک بناتی ہوں، ٹک ٹاک بنانے کیلئے بھی محنت کرنا پڑتی ہے، اپوزیشن کے پاس گالم گلوچ اور نعروں کے سوا اور کچھ بھی نہیں ہے، جتنے کام میں 100 دنوں میں کر آئی ہوں، یہ تین سو برس میں بھی نہیں کر سکتے۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیرِ اعلٰی مریم نواز شریف نے پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کر دیا ہے، ہم نے پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کیا ہے، پنجاب کے بجٹ میں پہلی بار کوئی ٹیکس نہیں لگا، پنجاب کے ٹیکس فری بجٹ پر اپوزیشن بھی خوش ہو گی کیونکہ اپوزیشن کی بہت بڑی تعداد محبِ وطن ہے۔

محترمہ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اس حکومت کو چلانا میرے لیے دوہرا چیلنج ہے، پنجاب میں میاں نواز شریف جیسا وزیرِ اعلٰی رہا جس نے کارکردگی میں ریکارڈز قائم کیے، یہاں پر شہباز شریف جیسا وزیرِ اعلٰی رہا جس نے پنجاب کے عوام کی تقدیر بدل دی، مجھے گورننس کے نظام میں جدت اور بزنس اپروچ لانا تھی، پہلے 100 دنوں میں پنجاب حکومت نے انقلابی اقدامات کیے، تحریکِ انصاف کی حکومت میں پہلے سو دن کے بعد آ کر کہا جاتا تھا کہ میں یہ کروں گا وہ کروں گا لیکن آج یہاں سو دن کے بعد میں وہ سب کام کر کے آئی ہوں جن کا میں نے وعدہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی پنجاب حکومت نے تین ماہ کے ںعد اشتہار دیا ’’ہم مصروف تھے‘‘، تحریکِ انصاف کی پنجاب حکومت خدمت نہیں بلکہ انتقام لینے اور نااہلی کے نئے ریکارڈز قائم کرنے میں مصروف تھی، میں مصروف تھی، یہ لوگوں کے اے سی اتروانے میں مصروف تھے جبکہ نواز شریف وہ لیڈر ہے جس نے کہا عمران خان کو ایک کی جگہ دو اے سی لگوا دو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے، تحریکِ انصاف والے کل بھی شور شرابے میں مصروف تھے اور آج بھی اسی کام میں مصروف ہیں، اب بس کر دو پاکستان کو آگے بڑھنے دو۔

وزیرِ اعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ دوسرے قیدیوں کو وہ سہولیات میسر نہیں جو تحریکِ انصاف کے بانی کو میسر ہیں، ہم نے کبھی طاقت کو اپوزیشن کے خلاف استعمال نہیں کیا، تحریکِ انصاف کو تحریکِ انصاف کو شرم اور حیا اس وقت کرنی چاہیے تھی جب یہ اپنے ملک پر حملے کر رہے تھے، شرم اور حیا انہیں اس وقت کرنی چاہیے تھی جب انہوں نے توشہ خانہ کو کاروبار بنایا ہوا تھا، اس وقت ان کی شرم و حیا کہاں سوئی ہوئی تھی؟ یہاں 4 برس حکومت کرنے کے بعد کہا گیا کہ ’’میں یہاں آلو پیاز کی قیمتیں چیک کرنے نہیں آیا‘‘ لیکن میں نہ صرف میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ میں وہ قیمتیں چیک کرنے آئی ہوں بلکہ انہیں کم کر کے ایوان میں آئی ہوں۔

محترمہ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں ‏نہ صرف روٹی اور آٹے کی قیمتیں کم ہوئی ہیں بلکہ پنجاب حکومت کے مشکل فیصلوں کی وجہ سے ملک بھر میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں تاریخی کمی آئی ہے، مہنگائی پچھلے کئی برس کی کم ترین سطح پر آ چکی ہے، جو دس کلو آٹا مارچ میں 14 سو کا تھا وہ آج 8 سو کا مل رہا ہے، پنجاب بھر میں کنڈر گارٹن سے لے کر سرکاری سکولوں میں پانچویں جماعت تک کے بچوں کو مفت دودھ مہیا کرنے کا منصوبہ شروع کرنے جارہے ہیں، اس منصوبے کیلئے 27 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، اس کیلئے پائلٹ پراجیکٹ جنوبی پنجاب کے شہروں لیہ، بھکر اور راجن پور سے شروع کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں فیلڈ ہاسپٹلز اور کلینکس آن وہیلز منصوبے کامیاب ترین منصوبے ہیں جن کے ذریعہ چند ہفتوں میں 12 لاکھ سے زائد لوگوں کا علاج ہو چکا ہے، فیلڈ ہاسپٹل کو ہم خیبرپختونخوا میں بھی بھیج رہے ہیں، انہیں بھی چاہیے کہ وہاں پر ایسے منصوبے بنائیں تاکہ پنجاب سے نہ بھیجنے پڑیں، پنجاب میں ‏دو ائیر ایمبولینسز اسی ہفتہ پہنچ رہی ہیں اور وہ کام کرنا شروع کر دیں گی، یہ امیر لوگوں کیلئے نہیں بلکہ غریب لوگوں کیلئے ہیں تاکہ ان کی جانیں بچائی جا سکیں۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیرِ اعلٰی مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا پبلک سروس نواز شریف کینسر ہاسپٹل شروع کیا جا رہا ہے، نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی تعمیر کا آغاز ہو چکا ہے، پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹس میں کارڈیالوجی، کینسر، بچوں کے علاج کی سہولیات، برن سینٹرز کی سہولیات انشاءاللّٰه آئندہ 3 برسوں میں مہیا کر دی جائیں گی۔

وزیرِ اعلٰی پنجاب نے کہا کہ اپنا گھر اپنا چھت پروگرام منصوبے کے تحت پورے پنجاب میں غریبوں کو گھر بنا کر دینے جا رہے ہی،۔ اس کے علاوہ گھر بنانے کیلئے بلاسود آسان اقساط پر قرضے بھی دیئے جائیں گے، یہ تحریکِ انصاف کی طرح پچاس لاکھ گھروں والا جھوٹا لارا نہیں ہے بلکہ یہ اصلی گھر ہیں جو لوگوں کو دیئے جائیں گے، مہنگائی میں آج بہت حد تک کمی ہو چکی ہے، پنجاب کے عوام نے برسوں بعد سکون کا سانس لیا ہے، ا
ہاسپٹلز میں جو دوائاں تحریکِ انصاف نے بند کیں آج دوبارہ مفت مل رہی ہین، مجھے ترقی کرتا پنجاب ملتا تو میں صوبے کو اس سے بھی کہیں زیادہ آگے لے کر جاتی۔

محترمہ مریم نواز شریف کا کہنا تھا مجھے کرپشن میں ڈوبا ہوا پنجاب ملا، تحریکِ انصاف کے پاس 4 سالوں میں ایک ترقیاتی منصوبہ دکھانے کو نہیں ہے، پنجاب میں ان کے دور میں 25 سے 30 روپے کی روٹی ملتی تھی، آج پنجاب میں روٹی 12 سے 13 روپے کی مل رہی ہے، یہ مذاق اڑاتے ہیں کہ میں تندور پر جا کر روٹی کی قیمت چیک کر رہی ہوں، یہ سمجھتے ہیں تندور پر جا کر روٹی کی قیمت چیک کرنا چھوٹا کام ہے، انہیں معلوم ہی نہیں کہ قیمتیں چیک کرنا وزیرِ اعلٰی اور وزیراعظم کا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن یہاں نعروں کے بجائے خیبرپختونخوا میں روٹی کی قیمت کم کرائے، عید کے دوران پنجاب کی انتظامیہ نے اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کام کیا، عید پر ویسٹ منیجمنٹ اتھارٹی نے جو کام کیا ان کو شاباشی دیتی ہوں، پہلی بار بسز میں بیٹھے مسافروں کو کرایہ واپس کیا گیا، تجاوزات کے خاتمہ اور قیمتوں کے کنٹرول کیلئے نئی انفورسمنٹ اتھارٹی بنائی جا رہی ہے۔

وزیرِ اعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بات بات پر ہڑتال پر چلی جاتی ہے جس کو مریض بھگت رہے ہیں، ساہیوال ہاسپٹل میں آتشزدگی ہوئی جس سے 13 بچوں کی اموات ہوئیں۔ وہاں میں نے خود جا کر پوری انکوائری کی، بچوں کے والدین سے ملی اور پھر انتظامیہ کے خلاف ایکشن لیا تو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ہڑتال پر چلی گئی۔

محترمہ مریم نواز شریف نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور تمام لوگوں کو میرا پیغام ہے اگر کسی نے عوامی خدمت اور مریضوں کی خدمت میں خلل ڈالا تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیں گے، خانیوال میں نرس نے بچوں کو غلط انجیکشن لگایا جس سے 3 بچوں کی جان چلی گئی، اس نرس کے خلاف ایکشن لیا تو نرسز ہڑتال پر چلی گئیں۔

وزیرِ اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں، مجھے ان کی رہنمائی و مدد ہر روز حاصل رہی اور اسی لیے میں آج تاریخی کامیابی کے ساتھ آپ کے پاس آئی ہوں، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ میرا حوصلہ بڑھایا۔

Read more

میاں نواز شریف! یہ ملک بہت بدل چکا ہے

مسلم لیگ ن کے لوگوں پر جب عتاب ٹوٹا تو وہ ’نیویں نیویں‘ ہو کر مزاحمت کے دور میں مفاہمت کا پرچم گیٹ نمبر 4 کے سامنے لہرانے لگے۔ بہت سوں نے وزارتیں سنبھالیں اور سلیوٹ کرنے ’بڑے گھر‘ پہنچ گئے۔ بہت سے لوگ کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر مظاہروں سے چوری چھپے منع کرتے رہے۔ بہت سے لوگ مریم نواز کو لیڈر تسیلم کرنے سے منکر رہے اور نواز شریف کی بیٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف رہے۔

Celebrity sufferings

Reham Khan details her explosive marriage with Imran Khan and the challenges she endured during this difficult time.

نواز شریف کو سی پیک بنانے کے جرم کی سزا دی گئی

نواز شریف کو ایوانِ اقتدار سے بے دخل کرنے میں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ بھرپور طریقے سے شامل تھی۔ تاریخی شواہد منصہ شہود پر ہیں کہ عمران خان کو برسرِ اقتدار لانے کے لیے جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید نے اہم کردارادا کیا۔

ثاقب نثار کے جرائم

Saqib Nisar, the former Chief Justice of Pakistan, is the "worst judge in Pakistan's history," writes Hammad Hassan.

عمران خان کا ایجنڈا

ہم یہ نہیں چاہتے کہ ملک میں افراتفری انتشار پھیلے مگر عمران خان تمام حدیں کراس کر رہے ہیں۔

لوٹ کے بدھو گھر کو آ رہے ہیں

آستین میں بت چھپائے ان صاحب کو قوم کے حقیقی منتخب نمائندوں نے ان کا زہر نکال کر آئینی طریقے سے حکومت سے نو دو گیارہ کیا تو یہ قوم اور اداروں کی آستین کا سانپ بن گئے اور آٹھ آٹھ آنسو روتے ہوئے ہر کسی پر تین حرف بھیجنے لگے۔

حسن نثار! جواب حاضر ہے

Hammad Hassan pens an open letter to Hassan Nisar, relaying his gripes with the controversial journalist.

#JusticeForWomen

In this essay, Reham Khan discusses the overbearing patriarchal systems which plague modern societies.
spot_img
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
error: