راولپنڈی (تھرسڈے ٹائمز) — سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتار کر لیا گیا۔
نیب نے اڈیالہ جیل میں قید سابق چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتار کر لیا، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
نیشنل اکاونٹیبلٹی بیورو (نیب) کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کو نئے توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتار کیا گیا ہے، بطور وزیراعظم عمران خان نے اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ سے تحائف کم قیمت پر خرید کر مہنگے داموں فروخت کیے۔